Brailvi Books

جنتی زیور
636 - 676
سرعرش پر ہے تری گزر دل فرش پر ہے تیری نظر      ملکوت وملک میں کوئی شے نہیں وہ جوتجھ پہ عیاں نہیں

کروں مدح اہل دول رضا پڑے اس بلا میں میری بلا     میں گدا ہوں اپنے کریم کا میرا دین پارہ ناں نہیں
عرش حق ہے مسندرفعت رسول اللہ کی			دیکھنی ہے حشر میں عزت رسول اللہ کی

قبر میں لہرائیں گے تا حشر چشمے نور کے			جلوہ فرماہو گی جب طلعت رسول اللہ کی

لاورب العرش جس کوجو ملا ان سے ملا			بٹتی ہے کونین میں نعمت رسول اللہ کی

وہ جہنم میں گیاجوان سے مستغنی ہوا			ہے خلیل اللہ کو حاجت رسول اللہ کی

ٹوٹ جائیں گے گنہ گاروں کے فوراً قیدوبند		حشر کو کھل جائے گی طاقت رسول اللہ کی

یارب اک ساعت میں دھل جائیں سیہ کاروں کے جرم	جوش پر آجائے اب رحمت رسول اللہ کی

اے رضا خود صاحب قرآں ہے مدّاح رسول		تجھ سے کب ممکن ہے پھر مدحت رسول اللہ کی
Flag Counter