Brailvi Books

جنتی زیور
624 - 676
خدا کی شان رحمت کے فرشتے صف بہ صف اترے

پرے باندھے ہوئے سب دین ودنیا کے شرف اترے
    حضرت جبرئیل امین علیہ السلام ایک مرتبہ خانہ کعبہ میں جاکر خداوندقدوس کے حضور سر بسجود ہو کر دعا مانگتے کہ یااللہ !جلد اپنے محبوب کو دنیا میں بھیج دے ۔اور ایک مرتبہ کاشانہِ نبوت پر حاضر ہو کر بصد ذوق وشوق التجائیں کرتے کہ
اِظْہَرْ یَاسَیِّدَ الْمُرْسَلِیْنَ اِظْہَرْ یَاخَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ اِظْہَرْ یَاشَفِیْعَ المُذْنِبِیْنَ
یعنی اے تمام رسولوں کے سردارظاہر ہو جائيے اور اے تمام نبیوں کے خاتم تشریف لائيے اور اے تمام گناہگارانِ امت کو اپنی شفاعت کے دامن میں چھپانے والے آقاجلد ظہور پر نور فرمائيے یہی عالم تھا کہ صبح صادق نمودار ہوئی اور سارے جہان کی سوئی ہوئی قسمت بیدار ہوئی کہ:
ابھی جبرئیل اترے بھی نہ تھے کعبہ کے منبر سے		کہ اتنے میں صداآئی یہ عبداللہ کے گھر سے

مبارک ہو کہ دورراحت و آرام آپہنچا 			نجات دائمی کی شکل میں اسلام آپہنچا

مبارک ہو کہ ختم المرسلیں تشریف لے آئے 		جناب رحمۃ للعالمیں تشریف لے آئے

بصد انداز یکتائی بغایت شان زیبائی			امیں بن کر امانت آمنہ کی گود میں آئی
    یعنی بنی آخر الزماں ختم پیغمبراں حضور سید المرسلیں رحمۃللعالمیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی ولادت باسعادت ہوئی اور ہر طرف مبارک باد کی صدائیں بلند ہو رہی تھیں اور سر
Flag Counter