(۱)صَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلّمْ صَلَاۃً وَّ سَلَامًا عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہِO
اس درود شریف کو بعد نماز جمعہ مدینہ منورہ کی طرف رخ کر کے اور ادب کے ساتھ ہاتھ باندھ کر ایک سو مرتبہ پڑھیں تو دین و دنیا کی بے شمار نعمتوں سے سرفراز ہوں گے۔
(۲)مسجد میں پہلے داہنا قدم رکھ کر داخل ہوں اور یہ دعا پڑھیں :۔
اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَO
(ابن ماجہ،کتاب المساجد...الخ،باب الدعاء...الخ، الحدیث ۷۷۲،ج۱،ص۴۲۶)
(۳)مسجد سے نکلتے وقت پہلے بایاں قدم باہر نکالو اور یہ دعا پڑھو:۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَO
(صحیح مسلم،کتاب صلوۃ المسافرین...الخ،باب ما یقول اذا...الخ،الحدیث۷۱۳،ص۳۶۰)