Brailvi Books

جنتی زیور
540 - 676
    یعنی اے پروردگار! میں نے جھاڑو دے دیا تو چھڑ کاؤ کر دے۔

    اس دعا کے بعد فوراً  ہی موسلا دھار بارش ہونے لگی اور اس قدر بارش ہوئی کہ لوگ نہال اور خوش حال ہوگئے ۔
                (بہجۃ الاسرار،ذکر نسبہ وصفتہٖ،ص۱۷۳)
تبصرہ:۔اﷲاکبر! خدا کے نیک بندوں اور نیک بندیوں کی ولایت اور کرامت کا کیا کہنا؟ جو لوگ اولیاء سے عقیدت و محبت نہیں رکھتے وہ بہت بڑے محروم بلکہ منحوس ہیں اس لئے ہر مسلمان مرد و عورت پر لازم ہے کہ ان بزرگوں سے عقیدت و محبت رکھے اور فاتحہ پڑھ کر ان کی نیاز دلا کر ان کی روحوں کو ثواب پہنچاتا رہے اور ان کو وسیلہ بنا کر خدا سے دعائیں مانگتا رہے اولیاء خدا کے محبوب اور پیارے بندے ہیں اس لئے جو مسلمان اولیاء سے الفت و عقیدت رکھتا ہے اﷲ تعالیٰ اس مسلمان سے خوش ہوکر اس کو اپنا پیارا بندہ بنا لیتا ہے اور طرح طرح کی نعمتوں اور دولتوں سے اس بندے کو مالامال اور خوش حال بنادیتا ہے اس قسم کے ہزاروں واقعات ہیں کہ اگر ان کو لکھا جائے تو کتاب بہت موٹی ہو جائے گی۔
 (۵۱)حضرت معاذہ عدویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا
    یہ بہت ہی عبادت گزار اور پرہیز گار خدا کی نیک بندی تھیں حضرت ام المؤمنین بی بی عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی حدیث میں شاگرد ہیں دن رات میں چھ سو رکعات نفل پڑھاکرتی تھیں اور رات بھرنوافل اورخدا کی یاد میں مصروف رہ کر جاگتی تھیں خدا کے خوف سے کبھی آسمان کی طرف سر اٹھاکر نہیں دیکھتی تھیں دن میں کبھی کبھی جب بہت زیادہ نیند کا غلبہ ہوتا تھا تو گھنٹہ دو گھنٹہ سو لیا کرتی تھیں اور اپنے نفس سے کہاکرتی تھیں کہ ابھی کیوں سوئیں؟ یہ تو عمل کا وقت ہے جاگ کر جتنا ہو سکے اچھے اچھے عمل کرلینا چاہے موت کے بعد
Flag Counter