Brailvi Books

جنتی زیور
539 - 676
جنگ میں چلنے کی اجازت دے دیجئے میں زخمیوں کی مرہم پٹی اور ان کی تیمار داری کروں گی شاید اﷲ تعالیٰ مجھے شہادت نصیب فرمائے یہ سن کر حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ تم اپنے گھر میں بیٹھی رہو اﷲ تعالیٰ تمہیں شہادت سے سرفراز فرمائے گا یقیناً تم شہیدہ ہو چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت میں ان کو ان کے گھر کے اندر ان کے ایک غلام اور لونڈی نے قتل کر دیا اور دونوں فرار ہوگئے امیرالمؤمنین حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو بڑا رنج و قلق ہوا اور آپ نے ان دونوں قاتلوں کو گرفتار کرایا اور مدینہ منورہ میں ان دونوں کو پھانسی دی گئی تھی ام ورقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی شہادت کی خبر سن کر حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ بے شک رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سچے تھے کیونکہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم فرمایا کرتے تھے کہ چلو ام ورقہ شہیدہ کی ملاقات کر لیں چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ گھر بیٹھے ان کو شہادت نصیب ہوگئی ۔
 (الاستیعاب ،کتاب النساء،باب الواو۳۶۵۸،أم ورقۃ بنت عبداللہ ج۴،ص۵۱۹)
تبصرہ:۔حضرت ام ورقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کے شوق شہادت سے عبرت حاصل کرو۔
(۵۰)حضرت سیدہ عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا
    یہ حضرت غوث محی الدین عبدالقادرجیلانی رحمہ اﷲ کی پھوپھی ہیں بڑی عابدہ زاہدہ اور صاحب کرامات ولیہ تھیں ایک مرتبہ گیلان میں بالکل بارش نہیں ہوئی اور لوگ قحط سے پریشان حال ہو کر ان کی خدمت میں دعا کے لئے حاضر ہوئے تو آپ نے اپنے صحن میں جھاڑو دے کر آسمان کی طرف سر اٹھایا اور یہ کہا کہ۔
رَبِّ اَنَا کَنَسْتُ فَرُشَّ اَنْتَ۔
Flag Counter