Brailvi Books

جنتی زیور
536 - 676
اورحضرت ام سائب کو خبر کردی کہ آپ کا بچہ انتقال کر گیا یہ سن کو انہوں نے آبدیدہ ہوکر دونوں ہاتھ اٹھا کر اس طرح دعا مانگی کہ۔

    ''یا اﷲعزوجل! تجھ پر ایمان لائی اور میں نے اپنا وطن چھوڑ کر تیرے رسول صلي اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی طرف ہجرت کی ہے اس لئے اے میرے اﷲعزوجل! میں تجھ سے دعا کرتی ہوں کہ تو میرے بچے کی موت کی مصیبت مجھ پر نہ ڈال''۔

    حضرت انس بن مالک صحابی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ حضرت ام سائب رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی دعا ختم ہوتے ہی ایک دم ان کا بچہ اپنے چہرے سے کپڑا اٹھا کر اٹھ بیٹھا اور زندہ ہوگیا ۔
        (حجۃ اللہ علی العالمین، فی معجزات سید المرسلین،ص۶۲۳)
تبصرہ:۔اسلامی بہنو! غور کرو کہ حضور اقدس صلي اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے محبت کرنے والیوں اور عبادت گزار عورتوں کو خداوند کریم نے کیسی کیسی کرامتوں سے سرفراز فرمایا ہے تم بھی رسول پاک سے سچی محبت رکھو اور قسم قسم کی نیکیوں اور عبادتوں میں اپنی زندگی گزار دو خداوند قدوس بڑا رحیم و کریم ہے ہوسکتا ہے کہ وہ اپنا فضل و کرم فرما دے اور تم کو بھی صاحب کرامت بنا دے۔
 (۴۷)حضرت کبشہ انصاریہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا
    یہ قبیلہ انصار کی بہت ہی جاں نثار صحابیہ ہیں ایک مرتبہ رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ان کی مشک کے منہ سے اپنا منہ لگا کر پانی نوش فرمالیا تو حضرت کبشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے اس مشک کا منہ کاٹ کر تبرکاً اپنے پاس رکھ لیا
    (الاستیعاب ،باب النساء،باب الکاف ۳۵۱۱،کبشۃ الأنصاریۃ،ج۴،ص۴۶۰)
Flag Counter