Brailvi Books

جنتی زیور
523 - 676
آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا کہ یہ حضرت خدیجہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کے زمانے میں بھی ہمارے گھر بہت زیادہ آیاجایا کرتی تھیں اور پرانے ملاقاتیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا یہ ایمانی خصلت ہے ۔
(الاستیعاب ،باب النساء،باب الحاء ۳۳۴۲،الحولاء بنت تویت،ج۴،ص۳۷۷)
تبصرہ:۔اے اسلامی بہنو! حضرت حولاء بنت تویت رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی عبادت اور اپنی مرحومہ بیوی کی سہیلیوں کے ساتھ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے اچھے برتاؤ سے سبق سیکھو اﷲ تعالیٰ تم پر اپنا فضل فرمائے (آمین)
(۳۳)حضرت اسماء بنت عُمَیْس رضی اﷲ تعالیٰ عنہا
    یہ بھی صحابیہ اور رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم پر جان چھڑ کنے والی عورت ہیں مکہ میں جب کافروں نے مسلمانوں کو بے حد ستانا شروع کیا تو رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے حبشہ کی طرف ہجرت کا حکم دیا چنانچہ جب لوگوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی تو اسماء بنت عمیس رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے بھی اپنے شوہر جعفر بن ابی طالب رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے ساتھ حبشہ کا سفر کیا اور جب رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت فرمائی تو حبشہ کے مہاجرین حبشہ سے مدینہ منورہ چلے آئے جب بی بی اسماء بنت عمیس رضی اﷲ تعالیٰ عنہا بارگاہ رسالت صلي اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم میں حاضر ہوئیں تو حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ان کو صاحب الہجرتین (دو ہجرت والی) کے لقب سے سرفراز فرمایا اور اجر عظیم کی بشارت دی ۔
(الاستیعاب ،باب النساء،باب الالف۳۲۶۴،أسماء بنت عمیس،ج۴،ص۳۴۷)
(۳۴)حضرت ام رومان رضی اﷲ تعالیٰ عنہا
    یہ امیر المومنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی بیوی ہیں اور حضرت عائشہ اور حضرت عبدالرحمن بن ابو بکر کی ماں ہیں ان کی شکل و صورت اور ان کی بہترین عادتوں
Flag Counter