Brailvi Books

جنتی زیور
504 - 676
یہودی کے سر پر ماری کہ اس کا سر پھٹ گیا اور وہ تلوار لئے ہوئے چکرا کر گرا اور مرگیا پھر اسی کی تلوار سے اس کا سر کاٹ کر باہر پھینک دیا یہ دیکھ کر جتنے یہودی عورتوں پر حملہ کرنے کے لئے قلعہ کے باہر کھڑے تھے بھاگ نکلے اسی طرح جنگ احد میں جب مسلمانوں کا لشکر بکھر گیا یہ اکیلی کفار پر نیزہ چلاتی رہیں یہاں تک کہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو ان کی بے پناہ بہادری پر سخت تعجب ہوا اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ان کے فرزند حضرت زبیر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ اے زبیررضی اﷲ تعالیٰ عنہ! اپنی ماں اور میری پھوپھی کی بہادری تو دیکھو کہ بڑے بڑے بہادر بھاگ گئے مگر چٹان کی طرح کفار کے نرغے میں ڈٹی ہوئی اکیلی لڑ رہی ہیں اسی طرح جب جنگ احد میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے چچا حضرت سید الشہداء حمزہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ شہید ہوگئے اور کافروں نے ان کے کان ناک کاٹ کر اور آنکھیں نکال کر شکم چاک کر دیا تو حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے حضرت زبیر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو منع کردیا کہ میری پھوپھی حضرت صفیہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کو میرے چچا کی لاش پر مت آنے دینا ورنہ وہ اپنے بھائی کی لاش کا یہ حال دیکھ کر رنج و غم میں ڈوب جائیں گی مگر حضرت صفیہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا پھر بھی لاش کے پاس پہنچ گئیں اور حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے اجازت لے کر لاش کو دیکھا تو اناﷲ وانا الیہ راجعون پڑھا اور کہا کہ میں خدا کی راہ میں اس کو کوئی بڑی قربانی نہیں سمجھتی پھر مغفرت کی دعا مانگتے ہوئے وہاں سے چلی آئیں ۲۰ھ میں تہتر برس کی عمر پاکر مدینہ میں وفات پائی اور جنت البقیع میں مدفون ہوئیں۔
         (شرح العلامۃ الزرقانی،ذکر بعض مناقب العباس،ج۴،ص۴۹۰)
 (۱۷)ایک انصاریہ عورت رضی اﷲ تعالیٰ عنہا
    مدینہ کی ایک عورت جو انصار کے قبیلہ کی تھیں ان کو یہ غلط خبر پہنچی کہ رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم جنگ احد میں شہید ہوگئے ہیں تو یہ بے قرار ہو کر گھر سے نکل پڑیں اور
Flag Counter