| جنتی زیور |
بہت آہستہ آہستہ لے کر چلو اور ان کی مقدس لاش کو ہلنے نہ دو حضرت یزید بن اصم رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ ہم لوگوں نے حضرت میمونہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کو مقام سرف میں اسی چھپر کے اندر دفن کیا جس میں پہلی بار ان کو حضور سید عالم صلي اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے اپنی قربت سے سرفراز فرمایا تھا
(شرح العلامۃ الزرقانی،حضرت میمونہ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا،ج۴،ص۴۱۸۔۴۲۳)
تبصرہ:۔ان کو رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے انتہائی محبت بلکہ عشق تھا انہوں نے خود حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے نکاح کی تمنا ظاہرکی تھی بلکہ یہ کہا تھا کہ میں اپنی جان رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کوہبہ کرتی ہوں اور مجھے مہرلینے کی بھی کوئی خواہش نہیں ہے چنانچہ قرآن مجید میں ایک آیت بھی اس کے بارے میں نازل ہوئی ہے ماں بہنو! دیکھ لو حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی مقدس بیبیوں کو حضور سے کیسی والہانہ محبت تھی سبحان اﷲعزوجل! سبحان اﷲعزوجل! کیا کہنا؟ ان امت کی ماؤں کے ایمان کی نورانیت کا ۔
(۱۰)حضرت جویریہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا
یہ قبیلہ بنی مُصْطَلَقْ کے سردار اعظم حارث بن ضرار کی بیٹی ہیں غزوہ '' مُرَیْسَیَع'' میں ان کا سارا قبیلہ گرفتار ہو کر مسلمانوں کے ہاتھوں میں قیدی بن چکا تھا اور سب مسلمانوں کے لونڈی غلام بن چکے تھے مگر رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے جب حضرت جویریہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کو آزاد کر کے ان سے نکاح فرمالیا تو حضرت جویریہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی شادمانی و مسرت کی کوئی انتہا نہ رہی جب اسلامی لشکر میں یہ خبر پھیلی کہ رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے حضرت جویریہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے نکاح فرمالیا اس خاندان کا کوئی فرد لونڈی غلام نہیں رہ سکتا چنانچہ اس خاندان کے جتنے لونڈی غلام مسلمانوں کے قبضہ میں تھے سب