| جنتی زیور |
مسئلہ:۔تاجر کو اپنی تجارت میں اس قدر مشغول نہ ہوجانا چاہے کہ فرائض فوت ہو جائیں بلکہ جب نماز کا وقت ہو جائے تو لازم ہے کہ تجارت کو چھوڑ کر نماز پڑھنے چلا جائے۔
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الکراہیۃ،الباب الخامس والعشرون فی البیع۔۔۔الخ،ج۵،ص۳۶۴)
مسئلہ:۔بیچنے اور خریدنے میں یہ ضروری ہے کہ سودے اور قیمت دونوں کو اچھی طرح صاف صاف طے کر لیں کوئی بات ایسی گول مول نہ رکھیں جس سے بعد میں جھگڑے بکھیڑے پڑیں اگر ان دونوں میں سے ایک چیز بھی اچھی طرح معلوم اور طے نہ ہوگی تو بیع صحیح نہ ہوگی۔
(ردالمحتار،کتاب البیوع،مطلب شرائط البیع انواع اربعۃ،ج۷،ص۱۵)
مسئلہ:۔آدمی کے بال اور ہڈی وغیرہ کسی چیز کا بیچنا ناجائز ہے اور اپنے کسی کام میں لانا بھی درست نہیں ۔
(فتح القدیر،کتاب البیوع،فصل بیع الفاسد،ج۶،ص۳۹۰)
مسئلہ:۔ عورت کے دودھ کو بیچنا اور خریدنا ناجائز ہے اگرچہ اس کو کسی برتن میں رکھ لیا ہو اگرچہ جس کا دودھ ہو وہ باندی ہو۔
(فتح القدیر،کتاب البیوع،فصل بیع الفاسد،ج۶،ص۳۸۸۔۳۸۹)
مسئلہ:۔خنزیر کے بال اس کی کھال وغیرہ اس کے کسی جزو کا بیچنا اور خریدنا حرام اور اس کی بیع باطل ہے اسی طرح مردار کے چمڑے کی بیع بھی باطل اور ناجائز ہے جب پکایا ہوا نہ ہو اور اگر دباغت کرلی تو اس کی بیع درست اور اس کا کام میں لانا جائز ہے۔
(فتح القدیر،کتاب البیوع،فصل بیع الفاسد،ج۶،ص۳۹۰)
مسئلہ:۔تیل ناپاک ہوگیا اس کی بیع جائز ہے اور کھانے کے علاوہ اس کو دوسرے کام میں لانا جائز ہے۔
(الدرالمختارمع ردالمحتار،کتاب البیوع،مطلب فی التداوی ...الخ، ج۷،ص۲۶۷)
مگر یہ ضروری ہے کہ بیچنے والا خریدار کو تیل کے ناپاک ہونے کی اطلاع دے دے تاکہ