| جنتی زیور |
کا اندیشہ' دودھ پلانیوالی عورت کے دودھ سوکھ جانے کا ڈر' بیماری' بڑھاپا' کمزوری کی وجہ سے ہلاک ہو جانے کا خوف یا کسی نے گردن پر تلوار رکھ کر مجبور کر دیا کہ روزہ نہ رکھے ورنہ جان سے مار ڈالے گا یا کوئی عضو کاٹ لے گا یا پاگل ہوجانا یا جہاد کرنا یہ سب روزہ نہ رکھنے کے عذر ہیں ان باتوں کی وجہ سے اگر کوئی روزہ نہ رکھے تو گنہگار نہیں لیکن بعد میں جب عذر جاتا رہے تو ان چھوڑے ہوئے روزوں کو رکھنا فرض ہے ۔
(الدرالمختارمع ردالمحتار،کتاب الصیام، فصل فی العوارض،ج۳،ص۴۶۲۔۴۶۳)
مسئلہ:۔شیخ فانی یعنی وہ بوڑھا کہ نہ اب روزہ رکھ سکتا ہے اور نہ آئندہ اس میں اتنی طاقت آنے کی امید ہے کہ رکھ سکے گا تو اسے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے اور اس کو لازم ہے کہ ہر روزہ کے بدلے دونوں وقت ایک مسکین کو بھر پیٹ کھانا کھلائے یا ہر روزہ کے بدلے صدقہ فطر کی مقدار مسکین کو دے دیا کرے۔
(الدرالمختارمع ردالمحتار،کتاب الصیام، فصل فی العوارض،ج۳،ص۴۷۱۔۴۷۲)
مسئلہ:۔جن لوگوں کو روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے ان کو اعلانیہ کھانے پینے کی اجازت نہیں ہے وہ لوگوں کی نگاہوں سے چھپ کر کھا پی سکتے ہیں۔
چند نفلی روزوں کی فضیلت
عاشوراء:۔یعنی دسویں محرم کا روزہ اور بہتر یہ ہے کہ نویں محرم کو بھی روزہ رکھے رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ رمضان کے بعد افضل روزہ محرم کا روزہ ہے۔
(مسلم،کتاب الصیام،باب فضل صوم المحرم،رقم ۱۱۶۳،ص۵۹۱)
اور ارشاد فرمایا کہ عاشورا کا روزہ ایک سال پہلے کے گناہ مٹا دیتا ہے ۔
(مسلم ،کتاب الصیام،باب استحباب صیام ثلاثۃ ایام۔۔۔الخ،رقم۱۱۶۲،ص۵۸۹)
عرفہ:۔ یعنی نویں ذوالحجہ کا روزہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا کہ عرفہ کا