Brailvi Books

جنتی زیور
348 - 676
زبان سے بھی کہہ لینا اچھا ہے اگر رات میں نیت کرے تو یوں کہے کہ
نَوَیَتُ اَنْ اَصُوْ مَ غَدًا لِلّٰہِ تَعَالٰی مِنْ فَرَضِ رَمَضَانَ
    اور اگر دن میں نیت کرے تو یوں کہے کہ
نَوَیْتُ اَنْ اَصُوْمَ ھٰذَاالْیَوْمَ مِنْ فَرَضِ رَمَضَانَ ؕ
 (الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصوم، الباب الاول فی تعریفہ...الخ،ج۱،ص۱۹۵)
مسئلہ:۔قضائے رمضان وغیرہ جن روزوں میں رات سے نیت کر لینی ضروری ہے ان روزوں میں خاص اس روزہ کی نیت بھی ضروری ہے جو روزہ رکھا جائے مثلاً یوں نیت کرے کہ کل میں اپنے پہلے رمضان کے روزے کی قضا رکھوں گا یا میں نے جو ایک دن روزہ رکھنے کی منت مانی تھی کل میں وہ روزہ رکھوں گا۔
 (الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصوم، الباب الاول فی تعریفہ...الخ،ج۱،ص۱۹۶)
مسئلہ:۔عید و بقرعید اور ذوالحجہ کی گیارہ' بارہ' تیرہ تاریخ ان پانچ دنوں میں روزہ رکھنا مکروہ تحریمی ہے اور گناہ ہے۔
 (الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصوم، الباب الثالث فیما یکرہ للصائم،ج۱،ص۲۰۱)
مسئلہ:۔کسی کام کی منت مانی تو کام پورا ہو جانے پر اس روزہ کو رکھنا واجب ہو گیا۔
    (الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصوم، الباب السادس فی النذر،ج۱،ص۲۰۹)
مسئلہ:۔اگر نفل کا روزہ رکھ کر اس کو توڑ دیا تو اب اس کی قضا واجب ہے۔
            (الدرالمختار مع ردالمحتار،کتاب الصوم،ج۳،ص۴۷۸)
مسئلہ:۔عورت کو نفل کا روزہ بلا شوہر کی اجازت کے رکھنا منع ہے۔
(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصوم، الباب الثالث فیما یکرہ للصیام وما لایکرہ،ج۱،ص۲۰۱)
Flag Counter