Brailvi Books

جنتی زیور
321 - 676
پڑھ کر تیز چھری سے جلد ذبح کردیں اور ذبح کے بعد پھر یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِیْلِکَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ وحَبِیْبِکَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
اگر دوسرے کی طرف سے قربانی کرے تو مِنِّیْ کے بجائے مِنْ کہہ کراس کانام لے۔
                (بہار شریعت،ج۳،ح۱۵،ص۱۵)
مسئلہ:۔قربانی کے گوشت کے تین حصے کرے ایک حصہ صدقہ کر دے ایک حصہ احباب میں تقسیم کردے اور ایک حصہ اپنے خرچ کے لیے رکھ لے۔
            (ردالمحتار،کتاب الاضحیۃ،ج۹،ص۵۴۲)
مسئلہ:۔قربانی کا گوشت کافر کو ہر گز نہ دے کہ یہاں کے کفار حربی ہیں۔
                (بہار شریعت،ج۳،ح۱۵،ص۱۴۴)
مسئلہ:۔چمڑا' جھول' رسی وغیرہ سب کو صدقہ کر دے چمڑے کو خود اپنے کام میں بھی لا سکتا ہے مثلاً ڈول مصلیٰ جا نماز بچھونا بنا سکتا ہے۔
 (درمختار،کتاب الاضحیۃ، ج۹،ص۵۴۳)
مسئلہ:۔آج کل لوگ عموماً قربانی کی کھال دینی مدارس میں دیا کرتے ہیں یہ جائز ہے اگر مدرسہ میں دینے کی نیت سے کھال بیچ کر قیمت مدرسہ میں دے دیں تو یہ بھی جائز ہے۔
   (الفتاوی الھندیۃ،کتاب الاضحیۃ،الباب السادس،ج۵،ص۳۰۱)
عقیقہ کا بیان
بچہ پیدا ہونے کے شکریہ میں جو جانور ذبح کیا جاتا ہے اسے ''عقیقہ'' کہتے ہیں۔
                (بہار شریعت،ج۳،ح۱۵،ص۱۵۳)
مسئلہ:۔جن جانوروں کو قربانی میں ذبح کیا جاتا ہے انہی جانوروں کو عقیقہ میں بھی ذبح کر سکتے ہیں۔
        (بہار شریعت،ج۳،ح۱۵،ص۱۵۵)
Flag Counter