Brailvi Books

جنتی زیور
319 - 676
زوال کے بعد چاند ہونے کی شہادت ملی اور عید کی نماز نہ ہو سکی تو دوسرے دن عید کی نماز پڑھی جائے اور اگر دوسرے دن بھی نہ ہو سکی تو تیسرے دن عید الفطر کی نماز نہیں ہوسکتی۔
 (الدرالمختار مع ردالمحتار،کتاب الصلاۃ،مطلب:امر الخلیفۃ لایبقی بعد موتہ،ج۳،ص۶۲)
مسئلہ:۔عید الاضحی (بقر عید) تمام احکام میں عید الفطر کی طرح ہے صرف چند باتوں میں فرق ہے عید ا لفطر میں نماز عید سے پہلے کچھ کھا لینا مستحب ہے اور عیدالاضحی میں مستحب یہ ہے کہ نماز سے پہلے کچھ نہ کھائے اور یہ فرق بھی ہے کہ عید الفطر کی نماز عذر کی وجہ سے دوسرے دن پڑھی جاسکتی ہے اور تیسرے دن نہیں پڑھی جاسکتی ہے مگر عیدالاضحی کی عذر کی وجہ سے بارھویں تک یعنی تیسرے دن بھی بلا کراہت پڑھی جاسکتی ہے۔
        (الدرالمختار، کتاب الصلاۃ ، باب العیدین، ج۳،ص۶۰۔۶۸)
مسئلہ:۔نویں ذوالحجہ کی فجر سے تیرھویں کی عصر تک پانچوں وقت کی ہر نماز کے بعد جو جماعت مستحبہ کے ساتھ ادا کی گئی ہو ایک بار بلند آواز سے تکبیر کہنا واجب اور تین بار کہنا افضل ہے اس کو تکبیر تشریق کہتے ہیں اور وہ یہ ہے
اَللہُ اَکْبَرْ اَللہُ اَکْبَرْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرْ اَللہُ اَکْبَرْ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ ۔
        (الدرالمختار، کتاب الصلاۃ ، باب العیدین، ج۳،ص۷۱۔۷۴)
مسئلہ:۔قربانی کرنی ہو تو مستحب یہ ہے کہ پہلی ذوالحجہ سے دسویں ذوالحجہ تک بال یا ناخن نہ کٹائے۔
 (الدرالمختار، کتاب الصلاۃ ، باب العیدین، ج۳،ص۷۱۔۷۵)
قربانی کا بیان
مسئلہ:۔ہر مالک نصاب مردو عورت پر ہر سال قربانی واجب ہے یہ ایک مالی عبادت ہے خاص جانور کو خاص دن میں اﷲ کے لئے ثواب کی نیت سے ذبح کرنا اس کا نام قربانی ہے۔
     (ردالمحتار، کتاب الاضحیۃ ، ج۹،ص۵۱۹،۵۲۲،۵۲۳)
مسئلہ:۔مالک نصاب وہ شخص ہے جو ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ
Flag Counter