مسئلہ:۔اگر رکوع و سجود نہ کر سکتا ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھے اور رکوع وسجود اشارہ سے کرے مگر رکوع کے اشارہ میں سجدہ کے اشارہ سے سر کو زیادہ نہ جھکائے۔
(الدرالمختار ،کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ المریض، ج۲،ص۶۸۴۔۶۸۵)
مسئلہ:۔اگر بیٹھ کر بھی نماز نہ پڑھ سکتا ہو تو ایسی صورت میں لیٹ کر نماز پڑھے اس طرح کہ چت لیٹ کر قبلہ کی طرف پاؤں کرے۔ مگر پاؤں نہ پھیلائے بلکہ گھٹنے کھڑے رکھے اور سر کے نیچے تکیہ رکھ کر ذرا سا سر کو اونچا کرے اور رکوع و سجود سر کے اشارہ سے کرے۔
(الدرالمختار ،کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ المریض، ج۲،ص۶۸۶۔۶۸۷)
مسئلہ:۔اگر مریض سر سے اشارہ بھی نہ کر سکے تو نماز ساقط ہو جاتی ہے پھر اگر نماز کے چھ وقت اسی حالت میں گزر گئے تو قضا بھی ساقط ہو جاتی ہے۔
(الدرالمختار ،کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ المریض، ج۲،ص۶۸۷)
جو شخص تقریباً ۹۲ کلومیٹر کی دوری کا سفر کا ارادہ کرکے گھر سے نکلا اور اپنی بستی سے باہر چلا گیا۔ تو شریعت میں یہ شخص مسافر ہوگیا۔ اب اس پر واجب ہوگیا کہ قصر کرے یعنی ظہر' عصر اور عشاء چار رکعت والی فرض نمازوں کو دو ہی رکعت پڑھے۔ کیونکہ اس کے حق