Brailvi Books

جنتی زیور
28 - 676
کچھ مصنف کے بارے میں
     شیخ الحدیث حضرت علامہ عبد المصطفی اعظمی علیہ الرحمۃ ہند کے ضلع مؤکے گنجان آباد قصبہ گھوسی میں ۱۳۳۳؁ھ میں پیدا ہوئے ۔آپ کے والد ماجد کا نام شیخ عبد الرحیم اور والدہ کا نام حلیمہ بی بی تھا۔
تعلیم وتربیت: مولانا نے تعلیم مدرسہ محمدیہ امروھہ، مدرسہ منظراسلام بریلی میں علی الترتیب مولانا غلام جیلانی اعظمی ،مولانا حکمت اللہ امروھوی ،حضرت مولانا سید خلیل کاظمی محدث امروھوی، حضرت مولانا شاہ سردار ا حمد محدث اعظم پاکستان سے حاصل کی۔۱۰شوال المکرم  ۱۳۵۵؁ھ کو دارالعلوم حافظیہ سعیدیہ ریاست دادوں علی گڑھ پہنچے، حضرت صدرالشریعہ سے دورۂ حدیث پڑھا، ۱۳۵۶؁ھ میں سند فضیلت مرحمت ہوئی۔
بیعت و خلافت: ۱۷صفر المظفر۱۳۵۳؁ھ میں حضرت الحاج حافظ شاہ ابرار حسن خان صاحب نقشبندی شاہجہان پوری سے سلسلہ نقشبندیہ میں بیعت ہوئے اور۲۵صفر المظفر ۱۳۵۸؁ھ میں حجۃ الاسلام حضرت مولانا الحاج حامد رضا خان صاحب علیہ الرحمۃ نے سلسلۂ قادریہ رضویہ کی خلافت عطا فرمائی اس کے بعد حضرت مولانا قاضی محبوب احمد عباسی صاحب خلیفہ حافظ شاہ ابرار حسن صاحب شاہ جہان پوری نے سلسلہ ٔ نقشبندیہ مجددیہ کی خلافت سے سر فراز فرمایا۔
درس وتدریس : آپ نے درج ذیل مدارس میں تدریس کے فرائض سر انجام ديے۔

(۱) مدرسہ اسحاقیہ جودھ پور میں ایک سال۔

(۲) مدرسہ محمدیہ حنفیہ امروھہ ضلع مرادآباد میں تین سال۔

(۳) دارالعلوم اشرفیہ مبارک پور میں دس سال۔
Flag Counter