Brailvi Books

جنتی زیور
253 - 676
قرآن شریف کو ہاتھ بھی لگا سکے گی اور اسی حالت میں شوہر اس سے ہمبستری بھی کر سکے گا۔
        (الدرالمختار،کتاب الطہارۃ ،باب فی الحیض، ج۱،ص۵۴۴)
جنُب کے احکام:۔ایسے مرد اور عورت کو جن پر غسل فرض ہوگیا ''جنُب'' کہتے ہیں اور اس ناپاکی کی حالت کو ''جنابت'' کہتے ہیں۔ جنب خواہ مرد ہو یا عورت جب تک غسل نہ کرے وہ مسجد میں داخل نہیں ہو سکتا۔ نہ قرآن شریف پڑھ سکتا ہے۔ نہ قرآن دیکھ کر تلاوت کر سکتا ہے۔ نہ زبانی پڑھ سکتا ہے۔ نہ قرآن مجید کو چھو سکتا ہے نہ کعبہ میں داخل ہو سکتا ہے۔ نہ کعبہ کا طواف کر سکتا ہے۔
(ردالمحتار مع الدرالمختار، کتاب الطہارۃ،مطلب یوم عرفۃ افضل، ج۱،ص۳۴۵۔۳۴۶)
مسئلہ:۔جنب کو ساتھ کھلانے اس کا جھوٹا کھانے اس کے ساتھ سلام و مصافحہ اور معانقہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ 

مسئلہ:۔جنب کو چاہے کہ جلد سے جلد غسل کرے کیونکہ رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ رحمت کے فرشتے اس گھر میں نہیں جاتے جس گھر میں تصویر اور کتا اور جنُب ہو۔
(کنزالعمال، کتاب المعیشۃ والعادات، باب فرع فی محظورات البیت والبناء، رقم۴۱۵۵۷،ج۱۵،ص۱۷۱)
    اسی طرح ایک حدیث میں یہ بھی آیا ہے کہ فرشتے تین شخصوں سے قریب نہیں ہوتے۔ ایک کافر کا مردہ دوسرے خلوق (عورتوں کی رنگین خوشبو) استعمال کرنے والا تیسرے جنب آدمی مگر یہ کہ وضو کرے۔
(سنن ابی داؤد، کتاب الترجل ،باب فی الخلوق للرجال،رقم۴۱۸۰،ج۴،ص۱۰۹)
مسئلہ:۔حیض و نفاس والی عورت یا ایسے مرد و عورت جن پر غسل فرض ہے اگر یہ لوگ
(بہارشریعت،ج۱،ص۱۳۱)
Flag Counter