مسئلہ:۔نجس جانور نمک کی کان میں گر کر نمک ہوگیا تو وہ نمک پاک و حلال ہے۔
(الدرالمختارمع ردالمحتار، کتاب الطہارۃ، مطلب العرقی الذی یستقطر من دردی الخمر...الخ،ج۱،ص۵۸۶)
مسئلہ:۔اُپلے کی راکھ پاک ہے اور اگر راکھ ہونے سے قبل بجھ گیا تو ناپاک ہے۔
مسئلہ:۔ناپاک زمین اگر سوکھ جائے اور نجاست کا اثر یعنی رنگ و بو جاتی رہے پاک ہوگئی خواہ وہ ہوا سے سوکھی ہو یا دھوپ یا آگ سے اس زمین پر نماز پڑھ سکتے ہیں مگر اس زمین سے تیمم نہیں کرسکتے کیونکہ تیمم ایسی زمین سے کرنا جائز ہے جس پر کبھی بھی نجاست نہ پڑی ہو۔
(الدرالمختار،کتاب الطہارۃ ،باب الانجاس،ج۱،ص۵۶۳)
مسئلہ:۔ناپاک مٹی سے برتن بنائے تو جب تک کچے ہیں ناپاک ہیں۔ بعد پختہ کر لینے کے پاک ہوگئے۔
(الدرالمختار،کتاب الطہارۃ ،باب الانجاس،ج۱،ص۵۷۱)
مسئلہ:۔جو چیز سوکھنے یا رگڑنے سے پاک ہوگئی اس کے بعد بھیگ گئی تو ناپاک نہ