Brailvi Books

جنتی زیور
10 - 676
ہے جس نے اپنا جینا مرنا اسلام کے مطابق کر لیا۔ 

بحمدہ تعالیٰ اسلامی بہنوں کو اسلامی عقائد و مسائل سے روشناس کروانے کے ليے شیخ الحدیث علامہ عبد المصطفی الاعظمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے یہ کتاب ''جنتی زیور'' ترتیب دی۔کتاب کیا ہے اسلامی مسائل و خصائل کا ایک بہترین مجموعہ ہے،اس میں زندگی گزارنے سے متعلق تقریباًتمام ہی شعبوں کاتذکرہ ہے،خواہ اعتقادات کا بیان ہو یا عبادات کا،معاملات ہوں یا اخلاقیات تقریباًسبھی کو مو صوف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے آسان پیرایہ میں اپنی کتاب میں ذکر کر دیا ہے گویا ایک سلیبس (syllabus)سلیس انداز میں مرتب کر کے اسلامی بہنوں کے ہاتھوں میں دے دیا۔اب اسلامی بہنوں کو چاہيے کہ وہ اس سے بھر پور استفادہ کریں اور احکام شریعت سیکھ کر اس پر عمل پیرا ہوں۔
    الحمد للہ عزوجل ! مجلس ''المدینۃ العلمیۃ'' (دعوتِاسلامی) نے اکابرین و بزرگانِ اہلسنت کی مایہ ناز کتب کو حتی المقدور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق شائع کرنے کا عزم کیا ہے چنانچہ یہ کتاب بھی اس سلسلہ میں شامل کی گئی اور نئی کمپوزنگ،مکرر پروف ریڈنگ،دیگر نسخوں سے مقابلہ ،آیاتِ قرآنی کی محتاط تطبیق وتصحیح،حوالہ جات کی تخریج،عربی وفارسی عبارات کی درستگی اور پیرابندی وغیرہ،نیز مآخذ و مراجع کی فہرست کے ساتھ اسے شائع کیا،یوں یہ نسخہ دیگر نُسَخ کے مقابلے میں درست اور اغلاط سے مبرا نسخہ قرار دیا جا سکتا ہے ۔الحمد للہ!'' المدینۃ العلمیۃ'' کے مدنی علماء کی یہ کاوش اور ان کی محنت قابل ستائش و لائق تحسین ہے ،اللہ عزوجل ان کی یہ پیش کش قبول فرما کر جزائے جزیل عطا فرمائے، انہیں مزید ہمت اور لگن کیساتھ دین کی خدمت کا جذبہ عطافرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہ و بارک وسلم

شعبۂ تخریج (مجلس المدینۃ العلمیۃ )
Flag Counter