اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان شکر کرنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم
رحمتِ عالم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا :''صرف دو چیزوں پر رشک کرنا اچھا ہے ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال دیا ہواوروہ اس کو نیکی کے راستہ میں خرچ کرتاہو اوردوسرا وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے دین کا علم عطا فرمایا اوروہ اس کے مطابق فیصلے کرتا اوردوسروں کو یہ علم سکھاتا ہو۔''
(بخاری ،کتاب العلم ،رقم ۷۳،ج۱ ص۴۳)
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان علمِ دین سکھانے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم
(7) صالحین کا ذکر ِ خیر کرنا
'' عند ذکر الصالحین تنزل الرحمۃ