| جنّت کی دوچابیاں |
واحسن منک لم ترقط عینی واجمل منک لم تلد النساء خلقت مبراء من کل عیب کانک قد خلقت کماتشاء
ترجمہ:
۱) آپ سے بڑھ کر کوئی حسین کبھی میری آنکھ نے دیکھا ہی نہیں ،
۲) آپ سے بڑھ کر حسین وجمیل کسی عورت نے نہیں جنا،
۳) آپ ہر عیب سے پاک پیدا کئے گئے ہیں ،
۴) گویا کہ آپ کو ویسا ہی پیدا کیا گیا جیسا آپ چاہتے تھے ۔
(سبحان اللہ عزوجل )
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان نعتِ رسول ِ مقبول صلی اللہ عليہ وسلم میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم(5) شکرِ خدا عزوجل کرنا
اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
لَئِنۡ شَکَرْتُمْ لَاَزِیۡدَنَّکُمْ
ترجمہ کنزالایمان: اگر احسان مانو گے تو میں تمہیں اور دوں گا۔(پ۱۳،ابراہیم:۷)
صدر الافاضل مولانا نعیم الدین مراد آبادی علیہ الرحمۃ تفسیر خزائن العرفان میں اس آیت کے تحت لکھتے ہیں:''اس آیت سے معلوم ہوا کہ شکر سے نعمت زیادہ ہوتی ہے ۔ شکر کی اصل یہ ہے کہ آدمی نعمت کا تصور اور اس کا اظہار کرے اور حقیقتِ شکر یہ ہے کہ منعم(یعنی نعمت دینے والے )کی نعمت کا اس کی تعظیم کے ساتھ اعتراف کرے اور نفس کو اس