اور اگر ناشکری کرو تو میرا عذاب سخت ہے۔''(پ۱۳، ابراہیم:۷)
حضور اقدس صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے جہنم میں زیادہ تعداد عورتوں کی دیکھی تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی:'' یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کی کیا وجہ ہے؟''تو حضور اکرم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا:''ان کے ناشکری کرنے کی وجہ سے ۔'' تو صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی :'' یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا عورتیں خدا کی ناشکری کیا کرتی ہیں؟'' آپ صلي الله علي وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورتیں احسان کی ناشکری کرتی ہیں اور اپنے شوہروں کی ناشکری کرتی ہیں۔ ان عورتوں کی یہ عادت ہے کہ تم زندگی بھر ان کے ساتھ احسان کرتے رہو لیکن اگر کبھی کچھ بھی کمی دیکھیں گی تو یہی کہہ دیں گی کہ میں نے کبھی بھی تمہاری طرف سے کوئی بھلائی دیکھی ہی نہیں۔''
(بخاری ،کتاب النکاح،باب کفران العشیر..الخ،رقم۵۱۹۹،ج۳،ص۴۶۳)