زبان کی ایک آفت لوگوں کے راز فاش کرنا بھی ہے اور یہ ایک طرح کی خیانت ہے جو کہ ممنوع ہے کیونکہ اس سے اس شخص کو تکلیف پہنچتی ہے جس کا راز فاش کیا جائے ۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرورِ عالم صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ''جب دو شخص آپس میں ایک دوسرے کو رازداں بنائیں تو ایک کیلئے دوسرے کا وہ راز فاش کرنا جائز نہیں جسکا فاش ہونا پہلے کو ناگوار گزرے''۔(شعب الایمان ،رقم الحدیث ۱۱۱۹۱، ج۷،ص۵۲۰)
جبکہ حضرت جابررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رحمتِ کونین ا نے فرمایا: ''ایک شخص کی بات دوسرے کے پاس امانت ہے ۔''
(سنن الترمذی ، کتاب البر والصلۃ ، باب ماجاء فی ان المجالس امانۃ، رقم الحدیث ۱۹۶۶، ج۳، ص۳۸۶)
اور حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ''روز قیامت اللہ کے نزدیک سب سے بُرا وہ ہوگا جو اپنی بیوی سے یا جوبیوی اپنے شوہر سے