Brailvi Books

جنّت کی دوچابیاں
31 - 152
دوہونٹوں اور دوجبڑوں کے پہرے میں ہے ،کس طرح ہمارے پورے وجود کو دنیوی واُخروی مصائب میں مبتلاء کروا سکتا ہے ۔ جیساکہ۔۔۔۔۔۔ 

    (1) حضرتِ سیدنابلال بن حارث رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلمکا فرمان ہے کہ''بندہ زبان سے بھلائی کاایک کلمہ نکالتاہے حالانکہ وہ اس کی قدروقیمت نہیں جانتاتو اس کے باعث اللہ عزوجل قیامت تک اپنی رضامندی لکھ دیتا ہے ،اور بےشک ایک بندہ اپنی زبان سے ایک برا کلمہ نکالتا ہے اوروہ اس کی حقیقت نہیں جانتاتو اللہ عز وجل اس کی بناء پراس کے لئے قیامت تک کی اپنی ناراضگی لکھ دیتا ہے۔''
 (ترمذی،کتاب الزھد،باب فی قلۃ الکلام،ج۴،ص۱۴۳)
    (2) حضرتِسیدناابوسعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم انے فرمایا: ''جب آدمی صبح کرتا ہے تو اس کے جسم کے تمام اعضاء زبان سے کہتے ہیں:'' اے زبان ! تو ہمارے معاملے میں اللہ سے ڈر کیونکہ ہم تیرے ساتھ اورتابع ہیں اگر توسیدھی رہی تو ہم سیدھے رہیں گے اور اگر ٹیٹرھی ہوئی توہم بھی ٹیڑھے ہوجائیں گے ۔''
 (ترمذی ، کتاب الزھد ، باب ماجاء فی حفظ اللسان ، رقم :۲۴۱۵، ج۴،ص ۱۸۳ )
    (3) حضرتِسیدنا ابووائل رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رحمتِ عالم ا نے ارشاد فرمایا: ''ابن آدم کی اکثر خطائیں اس کی زبان سے سرزد ہوتی ہیں ۔''
 (الترغیب والترہیب ، کتاب الادب ، رقم: ۳۳، ج۳، ص۳۴۲)
    (4) منقول ہے کہ جب زبان جسم کے دیگر اعضاء سے پوچھتی ہے کہ : ''تمہارا کیا حال ہے؟''تو اعضاء جواب دیتے ہیں :''ہم خیریت سے ہیں اگر تُو ہمیں چھوڑے رکھے۔''
(المستطرف فی کل فن مستظرف ،الباب الثالث عشر ،ج۱، ص ۱۴۷)
Flag Counter