(3) حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے عمل کے بارے میں سوال کیاگیاجو لوگوں کوکثرت سے جنت میں داخل کریگا تو آپ صلي الله علي وسلم نے فرمایا: '' اللہ عزوجل سے ڈرنا اور حسن اخلاق۔'' پھر رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے کثرت سے جہنم میں داخل کرنے والی چیز کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایاکہ'' منہ اور شرم گاہ۔''
(الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان، باب حسن الخلق ،رقم ۴۷۶ ،ج۱ ،ص ۳۴۹)
(4) حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا،''کیا تم جانتے ہو کہ کون سی چیزیں لوگوں کو کثرت سے جنت میں داخل کريں گی؟وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنا اور خوش اخلاقی ہے،اور کیا تم جانتے ہو کہ کون سی چیزیں لوگوں کو کثرت سے جہنم میں داخل کريں گی؟وہ منہ(یعنی زبان)اور شرمگاہ ہیں۔''
(ابن ماجہ،کتاب الزھد، رقم۴۲۴۶، ج۴، ص۴۸۹)