Brailvi Books

جنّت کی دوچابیاں
126 - 152
قضائے شہوت کے ممنوع ذرائع
پیارے اسلامی بھائیو!

    زوجہ اور کنیزِشرعی کے علاوہ قضائے شہوت کی مختلف صورتیں مثلاً زناء، لواطت، جانوروں سے بدفعلی اورمشت زنی وغیر ھا ،سب کی سب حرام وناجائز ہیں۔ ان ناجائز وحرام امورکی تفصیل ملاحظہ ہو۔۔۔۔۔۔

(1) زِنا ء:

    یہ حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔اس ناپاک فعل کی ممانعت کرتے ہوئے رب تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا :
وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤی اِنَّہٗ کَانَ فَاحِشَۃً ؕ وَسَآءَ سَبِیۡلًا ﴿۳۲﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ ،بے شک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی بری راہ ۔(پ۱۵،بنی اسرائیل :۳۲)

    تعلیماتِ قرآنیہ کی رو سے بے حیائی قرار پانے والا یہ کام شیطان کو کس قدر محبوب ہے اس کا اندازہ اس روایت سے لگائيے،

    منقول ہے کہ شیطان اپنے لشکر زمین میں پھیلا دیتا ہے اور انہیں کہتا ہے : '' تم میں جو کسی مسلمان کو گمراہ کریگا ،میں اس کے سر پر ایک تاج پہناؤں گا۔''چنانچہ ان میں جو زیادہ فتنہ باز ہوتا ہے، وہ مرتبے کے لحاظ سے شیطان سے اتناہی نزدیک ہوتا ہے۔جب وہ لوٹتے ہیں تو ان میں ایک کہتا ہے:''میں نے فلاں کو اس وقت تک نہ چھوڑا ، جب تک اس نے اپنی بیوی کو طلاق نہ دے دی۔''شیطان اسے جواب دیتا ہے:''تو نے کوئی بڑا کام نہیں کیا،قریب ہے کہ وہ شخص کسی دوسری سے شادی کر لے۔''
Flag Counter