پڑھئے اور نفع سے محرومی کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں ۔ درود پاک کی برکت سے فضول گوئی سے نجات مل ہی جائے گی ۔ ان شاء اللہ عزوجل
ضروری گزارش
خاموشی کے تمام تر فضائل وفوائد کے باوجود بعض مقامات ایسے ہیں جہاں بولنا ضروری ہے اور چپ رہنا نقصان دہ ہے ،مثلاً قرآن پاک پڑھنا سیکھنے کے لئے ، نماز میں (اس کی تفصیل جاننے کے لئے ''نماز کے احکام ''کا مطالعہ فرمائیں)، تکبیرات تشریق کہنے کے وقت،چھینک کا جواب دینے کے لئے، سلام کا جواب دینے کے لئے اور کسی کے گھر میں داخل ہونے کے لئے اجازت لیتے وقت بولنا ضروری ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم
مد ینہ : ان مسائل کی تفصیل جاننے کے لئے صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ کی تالیف ''بہار شریعت ''کا مطالعہ فرمائیں ۔