Brailvi Books

جنّت کی دوچابیاں
108 - 152
''بروز محشر تم میں سے میرے سب سے زیادہ محبوب اورتم میں سے میری مجلس میں سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو تم میں اچھے اخلاق والے اور نرم خوہوں ،وہ لوگوں سے الفت رکھتے ہوں اورلوگ ان سے محبت کرتے ہوں۔ اورتم میں میرے لیے سب سے زیادہ قابل نفرت اور قیامت کے دن میری مجلس میں مجھ سے سب سے زیادہ دُور منہ بھر کر باتیں کرنے والے ، باتیں بنا کرلوگوں کو مرغوب کرنے والے اورتکبر کرنے والے ہونگے ۔''    (سنن الترمذی ، کتاب البر والصلۃ ، ج۳، رقم ۲۰۲۵، ص۴۱۰)

    اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان نرم گفتگو کرنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم
 (22) چھینک کا جواب دینا
    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ سرورِ عالم صلی اللہ عليہ وسلم  نے فرمایا کہ جب کسی کو چھینک آئے تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہے اور اس کا بھائی یا ساتھ والا یَرْحَمُکَ اللہُ کہے جب یَرْحَمُکَ اللہُ کہہ لے تو چھینکنے والا جواب میں یہ کہے
یَھْدِیْکُمُ اللہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ۔
(بخاری ،کتاب الادب، رقم۶۲۲۴،ج۴،ص۱۶۳)
مسئلہ:

    اگر چھینکنے والا الحمد للہ کہے تو سننے والے پر فوراً اس طرح جواب دینا (یعنی یَرْحَمُکَ اللہ کہنا)واجب ہے کہ وہ سن لے۔(بہار شریعت،حصہ ۱۶، ص۶۱۶)

    اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان چھینک کا جواب دینے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم
Flag Counter