اور تیرے لئے تیر ے نَفْس کی چاہت کے مُطابِق اورتیر ی آنکھو ں کی لَذّت کے مُطابِق نِعمتیں ہیں ۔ '' تو وہ عرض کریگا'' یاربّ!عَزَّ وَجَلَّ میں راضی ہو ں۔'' پھر حضرتِ سَیِّدُنَا مو سیٰ کَلِیْمُ اللہُ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامْ نے سب سے اعلیٰ دَرَجے والے جنّتی کے بارے میں سُوال کیا تواللہ عَزَّوَجَلَّ نے فرمایا ''یہ وہ لوگ ہیں جن کو میں نے پسند کرلیا اور اِن کی عزّت وکَرَامت پر میں نے اپنے دستِ قد رت سے مُہر لگادی تو نہ اُسے کسی آنکھنے دیکھا نہ کسی کان نے سنا اور نہ ہی کسی اِنسا ن کے دِل پر اِس کا خیال گزر ا۔''