Brailvi Books

جنّت کی تیاری
59 - 134
وہ خُلْد جس میں اُترے گی اَبرار کی بَرات

ادنیٰ ِنچھاور اِس ِمرے دُولھا کے سر کی ہے
    مدنی انعام نمبر4میں ارشاد ہوتا ہے ۔کیاآج آپ نے بات چِیت،چلت پِھرت،اُٹھانا رکھنا،فون پر گُفتگو اسکوٹر کار چلانا وغیرہ تمام کام کاج مَوقُوف کر کے اَذان و اِقامت کا جواب دیا؟(اگر پہلے سے کھا پی رہے ہوں اور اذان شروع ہو جائے تو کھانا پینا جاری رکھ سکتے ہیں)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
صَفْ کی دُ رُسْتی
    اُمُّ الْمُؤمِنِیْن حضرتِسَیِّدَتُنَا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے روایت ہے کہ سرورِذیشاں،دو جہاں کے سلطاں صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا،'' جو صف کے خَلاء کو پُر کریگا، اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کا ایک دَرَجَہ بُلند فرمائے گا اور اُس کے لئے جَنّت میں ایک گھر بنائے گا۔
 (طبرانی اوسط، حدیث ۵۷۹۷ ،ج ۴، ص ۲۲۵)
یہ مرحمتیں کہ کچی متیں نہ چھوڑیں لَیتں نہ اپنی گتیں

قُصور کریں اور ان سے بھریں قُصور ِجِناں تمھارے لئے

(حدائقِ بخشش ،ازامامِ اہلسنت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَ بِّ العِزَّتْ)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter