| جنّت کی تیاری |
بہت کمزور ہوں ہر گز نہیں قابِل عذابوں کے خُدا را ساتھ لیتے جانا جنّت یا رسول اللہ
عَزَّوَجَلَّ و َ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
از امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہامیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ ہمیں جَنّت کی طرف لے جانے والے اعمال کی ترغیب دِلاتے رہتے ہیں چنانچہ آپ( دامت برکاتہم العالیہ) مدنی انعام نمبر20 میں فرماتے ہیں:کیا آج آپ نے کم از کم ایک بار تَحِیَّۃُ الوُضُو اور تَحِیَّۃُ المَسْجِد ادا فرمائی؟
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اذا ن و اِقامت
حضرت سَیِدُنا اِبن عُمَر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے نبی،مکّی مدنی،عَرَبی قَرَشِی،رسولِ ہاشِمِی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ،''جو بارہ (12)سال تک اذان دے گا اُس کے لئے جَنّت واجِب ہوجائے گی اور اُس کے اذان دینے کے بدلے میں اس کے لئے روزانہ ساٹھ(60) نیکیاں اور ہر اِقامت کے عِوض تیس(30) نیکیا ں لکھی جائیں گی۔''
(سنن ابن ماجہ ،کتاب الاذان والسنۃ فیھا، باب فضل الاذان ، حدیث ۷۲۸، ج ۱، ص ۴۰۲)