| جنّت کی تیاری |
ارْجِعِیۡۤ اِلٰی رَبِّکِ رَاضِیَۃً مَّرْضِیَّۃً ﴿ۚ۲۸﴾فَادْخُلِیۡ فِیۡ عِبٰدِیۡ ﴿ۙ۲۹﴾وَ ادْخُلِیۡ جَنَّتِیۡ ﴿٪۳۰﴾
ترجمہ کنز الایمان:اے اطمینان والی جان اپنے ربّ (عَزَّوَجَلَّ) کی طرف واپس ہو یُوں کہ تُو اُس سے راضی وہ تجھ سے راضی پھر میرے خاص بندوں میں داخل ہو اور میری جنّت میں آ۔
اِطاعت گزار اور فرمانبرداروں کو جنّت میں داخلے کے وقت کیا کہا جائے گا ،مُلاحظہ فرمائیے اور ایمان تازہ کیجئے چنانچہ پ۲۹ سُوْرَۃُ الدَّھرِ آیت۲۲میں ارشاد ہوتا ہےاِنَّ ہٰذَا کَانَ لَکُمْ جَزَآءً وَّ کَانَ سَعْیُکُمۡ مَّشْکُوۡرًا ﴿٪۲۲﴾
ترجمہ کنز الایمان:ان سے فرمایا جائے گا یہ تمہارا صلہ ہے اور تمہاری محنت ٹھکانے لگی۔
بروزِ قیامت جب کُفّا ر و فُجّار،بحکمِ جبّار و قہّار جَلَّ جَلاَلُہٗ داخلِ نار ہوں گے تو نیکو کا ر اور اَبرار یعنی نیک اعمال کی بجا آوری کرنے والے گروہ در گروہ جَنّت کے گلزار میں داخل کئے جائیں گے چنانچہ پ ۲۴ سُوْرَۃُ الزُّمَر آیت ۷۳/۷۴ میں ارشاد ہوتا ہے۔