Brailvi Books

جنّت کی تیاری
42 - 134
شکریہ کیوں کر ادا ہو آپ کا یا مصطفی 

کہ پڑوسی خُلْد میں اپنا بنایا شکریہ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نیک اعمال کے لئے کمر بستہ ہو جائیے
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم نے وقت مقرر کر کے روزانہ فکرِ مدینہ کی سعادت حاصل کی تو اِنْ شَآئَاللہ عَزَّوَجَلَّ ہم نیک بن جائیں گے ۔نیکوں پر ربّ جَلَّ جَلاَلُہٗ کی خوب کرم نوازیاں ،مہربانیاں اورحوصلہ افزائیاں ہوتی ہیں۔ اللہ اکبر
عَزَّوَجَلَّ جب نیک و متّقی شخص دُنیا سے رُخصت ہو تا ہے اللہ تَبَارَک وَتَعَالٰی کے معصوم فِرِشتے اُسے کیا بِشارت سُناتے ہیں مُلاحظہ فرمائیے اوراللہ تَعَالٰی کی رضا کے لئے اِخلاص کے ساتھ نیک اعمال کی بجا آوری کے لئے کمر بستہ ہو جائیے۔چنانچہ پارہ ۳۰ سُوْرَۃُ الْفَجْر کی آیت نمبر۲۷، ۲۸، ۲۹، ۳۰میں ارشاد ہوتا ہے۔
Flag Counter