| جنّت کی تیاری |
حضرت سَیِّدُنَا حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول ِ اکرم ،نورِ مجسّم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے بعد حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی پیروی کرو اور مزید روایت میں ہے کہ میرے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم ستاروں کی مِثل ہیں ۔ان میں سے جس کی بھی پیروی کروگے تم راہ یاب ہوجاؤگے ۔
سرکارِ نامدار،دو جہاں کے تاجدار،محبوبِ ربِّ غفّار عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ جس نے میرے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے بارے میں میری نصیحت کی حفاظت کی تو میں بروزِ قیامت اسکا محافظ ہوں گا اور فرمایا وہ میرے پاسحوضِ کو ثر پر آئے گا۔(شِفا ء شریف، ج ۲ ،ص ۵۵)
صدیق و عمر دونوں بھیجیں گے غلاموں کو جس وقت کُھلے گا دَرمولیٰ تیری جنَّت کا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
عِلمِ دین
حضرت سَیِّدُنَا اَبوُاُمَامَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ'' قِیامت کے دن عالِم اور عِبادت گُزار کواُٹھایا جائے گا تو عابِد سے کہا جائے گا کہ جَنّت میں داخل ہوجاؤ جبکہ عالِم سے کہا جائے گا کہ جب تک لوگوں کی شفاعت نہ کرلو ٹھہرے رہو۔''
(قَبالہ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ القوی)