Brailvi Books

جَنَّت کا راستہ
51 - 51
اور تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا سنتوں بھرا اجتِماع  بھی جمعرات کو بعد نَمازِ مَغْرِب شروع ہوتا ہے یعنی شبِ جُمُعَہ میں ہوتا ہے اور جُمُعَہ کی ایک نیکی سَتّر نیکیوں کے برابر ہوتی ہے۔ چنانچہ مُفَسِّرِ شَہِیر، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  ارشاد فرماتے ہیں کہ جُمُعَہ کی ایک نیکی ستّر گناہے۔ (مراۃ المناجیح، ۲/۳۲۳،۳۲۵، ملخصاً)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یہ ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتِماع  کی فضیلت کی ایک ہلکی سی جھلک آپ کے سامنے پیش کی گئی ہے۔ اگر غور فرمائیں تو اس کے علاوہ بھی بے شمار فضائل وبَرکات اس اجتِماع  کے ذریعے ہمیں حاصل ہوتی ہیں لہٰذا آج ہی اپنی صِحّت اور زِنْدَگی کو غنیمت جانتے ہوئے، آخرت کی تیاری کرنے کیلئے ہر ہفتہ سنّتوں  بھرے اجتِماع  میں اپنی شِرکت کو یقینی بنائیے۔ 
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   ہمیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتِماع  میں پابندیٔ وَقْت کے ساتھ شِرکت اور اجتِماع  گاہ میں ہی ساری رات گزارنے کی سَعادَت عطا فرمائے ۔ 
اٰمین بجاہِ النبی الکریم الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم