اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنؕ
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمؕبِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ؕ
جَنَّت کا راستہ1
درودِ پاک کی فضیلت
سرکارِمدینہ راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ باقرینہ ہے:’’تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر درود پڑھ کرآراستہ کرو کہ تمہارا درود پڑھنا قیامت کے روز تمہارے لیے نور ہوگا۔‘‘(الجامع الصغیر للسیوطی ،ص۲۸۰،حديث :۴۵۸۰)
اجتماع کی برکت
حضرتِ سَیِّدُنا صالح مُرّی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی نے ایک اجتِماع میں دورانِ بیان سامنے بیٹھے ہوئے ایک نوجوان سے ارشاد فرمایا: ’’کوئی آیت پڑھو۔‘‘ تو اس نے سورۂ مومن کی آیت نمبر18 تلاوت کی:
وَ اَنۡذِرْہُمْ یَوْمَ الْاٰزِفَۃِ اِذِ ترجَمۂ کنزالایمان:اورانہیں ڈراؤ اس نزدیک
الْقُلُوۡبُ لَدَی الْحَنَاجِرِ کٰظِمِیۡنَ آنے والی آفت کے دن سے جب دِل
(1) مبلغ دعوتِ اسلامی و نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حضرت مولانا حاجی محمد عمران عطاری سَلَّمَہُ الْبَارِی نے یہ بیان ۲۶ جمادی الاولیٰ ۱۴۳۳ ھـ بمطابق 20 اپریل 2012ء کو تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں فرمایا۔ ۱۸ شوال المکرم ۱۴۳۳ ھـ بمطابق 6 ستمبر 2012ء کو ضروری ترمیم و اضافے کے بعد تحریری صورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
(شعبہ رسائل دعوتِ اسلامی مجلس المدینۃ العلمیہ)