| جہنم کے خطرات |
حدیث:
حضرت ا نس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ لوگوں کا کیا حال ہے کہ وہ اپنی نگاہوں کو اپنی نماز میں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں۔(راوی کہتے ہیں) حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے اس بارے میں بہت ہی سخت بات فرمائی ۔یہاں تک کہ فرمایا: لوگ ایسا کرنے سے باز رہیں ورنہ ضرور ان کی نگاہیں اُچک لی جائیں گی ۔( صحیح البخاری،کتاب الاذان،باب رفع البصر الی السماء فی الصلوۃ،الحدیث: ۷۵۰، ج۱،ص۲۶۵)
مسائل و فوائد
نماز میں قیام کی حالت میں نگاہ سجدہ گاہ پر جمی ر ہنی چاہیے اور رکوع میں نظر پاؤں کے دونوں انگوٹھوں پر اور سجدہ میں نظر ناک پر اور بیٹھنے میں نظر سینے پر اور سلام پھیرنے میں دونوں کندھوں پر ر ہنی چاہیے۔ (واللہ تعالیٰ اعلم)
(۲۷) امام سے پہلے سر اٹھا نا
نماز میں امام سے پہلے سر اٹھانا منع اور گناہ ہے۔ حدیث میں اس کی سخت ممانعت اور وعید شدید آئی ہے۔
حدیث:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے کہ وہ شخص جو امام سے پہلے سر اٹھا لیتا ہے کیا اس بات سے نہیں ڈرتا کہ اللہ