| جہنم کے خطرات |
حدیث:۲
حضرت ابو صرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جو مسلمان کو ضرر پہنچائے اللہ تعالیٰ ضرور اس کو ضرر پہنچائے گا اور جو مسلمانوں کو مشقت میں ڈالے اللہ تعالیٰ اس کو مشقت میں ڈالے گا۔(سنن الترمذی، کتاب البروالصلۃ، باب ماجاء فی الخیانۃوالغش، الحدیث: ۱۹۴۷، ج۳،ص۳۷۸)
حدیث:۳
حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے جو ہمارے ساتھ دھوکہ بازی کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے اور مکر و دھوکہ بازی جہنم میں ہے۔(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،من قسم الاقوال،المکروالخدیعۃ، الحدیث: ۷۸۲۱، الجزء الثالث،ص۲۱۸)
حدیث:۴
امیرالمومنین حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جو کسی مسلمان کے ساتھ مکر کرے یا نقصان پہنچائے یا دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،من قسم الاقوال،المکروالخدیعۃ، الحدیث: ۷۸۲۲، الجزء الثالث،ص۲۱۸)
حدیث:۵
امیرالمومنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ