جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول) |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عزوجل حکیم ہے اورداناؤں کاقول ہے:
''فِعْلُ الْحَکِیْمِ لَایَخْلُوْ عَنِ الْحِکْمَۃِ
یعنی حکیم کا کوئی فعل حکمت سے خالی نہیں ہوتا۔'' اللہ عزوجل نے انسانوں کو زندگی گزارنے کاطریقہ بتایااوردو راستے دکھائے ،ایک راستہ جنت کی طرف جاتاہے اور دوسرے کی انتہاء جہنم ہے، اوراللہ عزوجل نے ہمیں سیدھے راستے پرچلنے اوراچھے طریقے پر زندگی گزارنے کے لئے حضور نبی کریم، رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کی اطاعت وفرمانبرداری کا پابندبنا یا،ارشاد باری تعالیٰ ہے :
لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیۡ رَسُوۡلِ اللہِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ
ترجمہ کنز الایمان:بے شک تمہیں رسول اللہ کی پیروی بہتر ہے۔(پ21،الاحزاب:21) اور ہر کام میں آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کی پیروی کاحکم یوں ارشاد فرمایا :
وَمَاۤ اٰتٰىکُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوۡہُ ۚ وَمَا نَہٰىکُمْ عَنْہُ فَانۡتَہُوۡا ۚ