Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
449 - 857
باِذنِ پروردگارعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے مقدس زمانے سے اہلِ علم کی يہی رائے رہی ہے کہ جونمازکوبغيرکسی عذر کے اتنی دير تک مؤخرکرکے اداکرے کہ وقت گزر جائے ،کافرہے۔''
سیدناامام شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مؤقف:
    سیدناامام شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور بعض دوسرے علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ اگرچہ بے نمازی کے عدمِ کفر کے قائل ہيں جبکہ وہ نماز چھوڑنے کو حلال نہ سمجھتا ہو مگر آپ اس بات کے بھی قائل ہیں کہ''ایک نماز کے ترک کی وجہ سے بھی اسے قتل کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ اسے نماز کا حکم ديا گيا لیکن اس نے اس کو اتنا مؤخر کر دیا کہ وقت ہی گزر گيا اور اس نے نماز نہ ادا کی، پھر اسے دوبارہ نماز کے لئے کہا گيا اور اس نے انکار کر ديا تو تلوار کے ساتھ اس کی گردن مار دی جائے گی۔'' (احناف کے نزدیک''قیدکیاجائے گا'')
تنبیہ3:
 (43)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''اپنی اولاد کو نماز کا حکم دوجب وہ سات برس کے (یعنی جب سمجھدار ) ہوجائیں اور نماز نہ پڑھنے پر مارو جبکہ وہ 10سال کے ہوں اور ان کے بچھونے علیحدہ کردو۔''
    ( سنن ابی داؤد،کتاب الصلاۃ ،متی یؤمر الغلام بالصلاۃ،الحدیث:۴۹۵،ص۱۲۵۹)
    علامہ خطابی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ارشاد فرماتے ہيں کہ يہ حدیثِ پاک بے نمازی کی سخت عقوبت پر دلالت کرتی ہے جبکہ وہ اسے کثرت سے چھوڑتا ہو،سیدنا امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی کے بعض اصحاب اس حدیثِ پاک سے بے نمازی کے قتل پر استدلال کرتے ہوئے فرماتے ہيں :''جب نابالغ نماز نہ پڑھنے پر پٹائی کا مستحق ہے تو ثابت ہوا کہ بالغ ہونے کے بعد وہ ايسی عقوبت کا مستحق ہے جو پٹائی سے سخت تر ہو اور پٹائی کے بعد قتل سے زيادہ سخت کوئی سزا نہيں۔''

    اس ميں بھی وہی اعتراض ہے جو پچھلے کلام ميں تھا اور بے نمازی کے قتل کی ايک وجہ يہ بھی بيان کی گئی ہے کہ وہ تمام انبياء، ملائکہ اور مؤمنين کا مجرم ہے کيونکہ نماز ميں اس پر يہ کلمات کہنا لازم ہيں:
''اَلسَّلَامُ عَلَينا وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِين
يعنی سلامتی ہو ہم پر اور اللہ عزوجل کے نيک بندوں پر۔''

(44)۔۔۔۔۔۔سرکار ابد قرار، شافع روز شمار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بندہ جب يہ کلمات(یعنی
اَلسَّلَامُ عَلَينا وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِين )
کہتا ہے تو يہ زمين و آسمان کے ہر نيک بندے تک پہنچ جاتے ہيں۔''
 ( صحیح ابن حبان،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃالصلاۃ،الحدیث:۱۹۵۲،ج ۳،ص۲۰۵،''بلغت ''بد لہ'' اصابت'' )
    نماز نہ پڑھنا ايسا جرم ہے جس کی سزا قتل ہی ہونی چاہے مگر اَولیٰ يہی ہے کہ بے نمازی کے قتل پر ان سابقہ احادیثِ
Flag Counter