Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
413 - 857
ڈھيلا چھوڑتا ہے تو شرمگاہ کے اندر موجود جھلياں اور پردے ظاہر ہو جاتے ہيں، لہٰذا جب وہاں پانی پہنچتا ہے تو اس کے اندر موجود نجاست دُھل جاتی ہے جبکہ ايسا کئے بغير دھونے سے يہ فائدہ حاصل نہيں ہوتا، لہٰذا اس پر ايسا کرنا واجب ہے تا کہ تمام ظاہری جلد سے نجاست اور اس کے اثر کے دُھل جانے کا گمان غالب ہو جائے اور جب اسے غالب گمان ہو جائے اور پھر بھی ہاتھوں سے اس کی بدبُو آتی ہوئی محسوس ہو تو اگر محلِ نجاست سے ملنے والے ہاتھ پر اس کا جَرم موجود ہے تو اسے دھونا فرض ہے کيونکہ يہ نجاست کی دليل ہے اور اگر اس ہاتھ سے بدبُو محسوس نہ ہو مثلاً انگليوں کے درميان سے بدبُو آئے يا بدبو محسوس ہونے ميں شک ہو تو اس پر فقط ہاتھ دھونا لازم ہے کيونکہ اس ميں يہ احتمال بھی موجود ہے کہ بدبُو ہاتھ کے اس حصے سے آرہی ہو جو محلِ نجاست سے مس نہ ہوا تھا۔