Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
390 - 857
باب دوم:             ظاہری کبیرہ گناہ
    یہاں میں ظاہری کبیرہ گناہوں کو فقہ کے ابواب کی ترتیب کے مطابق بیان کروں گا تا کہ یہ آسانی سے سمجھے جا سکیں۔
کتاب الطہارۃ

طہارت کابیان

برتنوں کا بيان
کبيرہ نمبر67:    سونے،چاندی کے برتنوں ميں کھانا پينا
(1)۔۔۔۔۔۔اُم المؤمنین حضرت سیدتنا اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کريم،رء ُوف رحيم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمان عبرت نشان ہے :''جو شخص سونے اور چاندی کے برتن ميں کھاتا پيتا ہے وہ اپنے پيٹ ميں غٹا غٹ جہنم کی آگ بھرتا ہے۔''
 (صحیح مسلم،کتاب اللباس والزینۃ ، باب تحریم استعمال اوانی الذھب۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۸۷/۵۳۸۵،ص۱۰۴۷)
 (2)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہيں :''سونے اور چاندی کے برتنوں ميں کھانے پينے سے منع کيا گيا ہے۔''
 (السنن الکبری للنسائی،کتاب الاطعمۃ ، باب صحاف الفضۃ،الحدیث:۶۶۳۲،ج۴،ص۱۴۹)
 (3)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدتنا اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ارشاد فرماتی ہيں کہ سرکارِ مدينہ، راحتِ قلب و سينہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے :''جو شخص سونے اور چاندی کے برتنوں ميں پيتا ہے وہ اپنے پيٹ ميں جہنم کی آگ بھرتا ہے۔''
 (صحیح البخاری، کتاب الاشربۃ، باب اٰنیۃ الفضۃ، الحدیث:۵۶۳۴،ص۴۸۳)
 (4)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدتنا اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ارشاد فرماتی ہيں کہ رسو لِ اکرم، نورِ مجسم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ مُعظَّم ہے: ''جو سونے چاندی کے برتن ميں پانی پيتا ہے وہ اپنے پيٹ ميں جہنم کی آگ بھرتا ہے۔''
 (صحیح مسلم،کتاب اللباس والزینۃ ، باب تحریم استعمال اوانی الذھب۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۸۷/۵۳۸۵،ص۱۰۴۷)
تنبیہات

تنبیہ1:
    بعض ائمہ کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کی اتباع ميں اسے کبيرہ گناہ قرار ديا گيا شايد انہوں نے اس کے کبيرہ گناہ ہونے پر انہی
Flag Counter