Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
379 - 857
کی مغفرت نہ ہوئی اور وہ جہنم میں داخل ہوا تو اللہ عزوجل اسے اپنی رحمت سے دور فرمائے، یا رسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم! آمین کہے۔'' تو میں نے کہاآمین اور''جس نے اپنے والدین یا ان میں سے ایک کو پایا پھر ان کی خدمت نہ کی اور مر کر جہنم میں داخل ہوا تو اللہ عزوجل اسے اپنی رحمت سے دور فرمائے، یا رسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم! آمین کہے، تو میں نے کہاآمین اور''جس کے سامنے آ پ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کا ذکر ہو اور وہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درودِ پاک نہ پڑھے اور مر کر جہنم میں داخل ہو جائے تو اللہ عزوجل اسے بھی اپنی رحمت سے دور فرمائے، یا رسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم! آمین کہے۔'' تو میں نے کہاآمین۔''
(صحیح ابن حبان،کتاب الادعیۃ،باب فیمن ذکر رجاء دخول الجنان۔۔۔۔۔۔الخ، الحدیث:۹۰۴،ج۲،ص۱۳۱)
 (6)۔۔۔۔۔۔مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ جبریلِ امین علیہ السلام نے عرض کی: ''اس کی ناک خاک آلود ہو جس کے سامنے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا ذکر ہو ا ور وہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درودِ پاک نہ پڑھے، اس کی ناک مٹی میں ملے جس پر رمضان کا مہینہ آیا پھر اس کی بخشش ہونے سے پہلے ہی گزر گیا اور اس کی ناک مٹی میں ملے جس نے اپنے بوڑھے والدین کو پایا اور انہوں نے اسے جنت میں داخل نہ کیا۔''
 (جامع الترمذی، ابواب الدعوات، باب رغم انف رجل۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۳۵۴۵،ص۲۰۱۶)
(7)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس کے سامنے میرا ذکرہوا پھر اس نے مجھ پر درود پڑھنے میں کوتاہی کی تو بے شک وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔''
                       (المعجم الکبیر،الحدیث:۲۸۸۷،ج۳،ص۱۲۸)
 (8)۔۔۔۔۔۔ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''جس کے سامنے میرا ذکر ہوا اور وہ مجھ پر درودِ پاک پڑھنا بھول گیا تو وہ جنت کا راستہ بھول گیا ۔''
(المصنف لابن ابی شیبۃ،کتاب الفضائل،باب مااعطی اللہ محمدًا،الحدیث:۱۵۵،ج۷،ص۴۴۳)
(9)۔۔۔۔۔۔صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''جو مجھ پر درودِ پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔''
 (سنن ابن ماجہ ، ابواب اقامۃ الصلوۃ ،باب ماجاء فی التشھد،الحدیث:۹۰۸،ص۲۵۳۰)
 (10)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بخیل ہے وہ شخص جس کے سامنے میرا ذکر ہوا پھر اس نے مجھ پر درودِ پاک نہ پڑھا۔''
 (جامع الترمذی، ابواب الدعوات، باب رغم انف رجل۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۳۵۴۶،ص۲۰۱۶)
 (11)۔۔۔۔۔۔دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''کیا میں تمہیں لوگوں میں سب سے
Flag Counter