Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
332 - 857
(7)۔۔۔۔۔۔خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''چھ افراد ایسے ہیں جن پر اللہ عزوجل اور ہر مستجاب الدعوات نبی علیہ الصلوٰۃ و السلام لعنت فرماتا ہے وہ یہ ہیں: (۱)تقدیرِ الٰہی کو جھٹلانے والا (۲)کتاب اللہ عزوجل میں اضافہ کرنے والا(۳)اللہ عزوجل کے معزز کردہ لوگوں کو ذلیل کرنے کے لئے زبردستی حاکم بن جانے والا(۴)اللہ عزوجل کی حرام کردہ اشیاء کو حلال سمجھنے والا (۵)میری اولاد کے معاملہ میں اللہ عزوجل کے حرام کئے ہوئے(قتلِ ناحق ) کوحلال سمجھنے والا اور (۶) میری سنت کا تارک۔''
(صحیح ابن حبان،باب اللعن، ذکر لعن المصطفیٰ ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث: ۵۷۱۹،ج۷،ص۵۰۱،بتغیر قلیل)
فرقۂ قدریہ کی پہچان اور ان کی مذمت
    بعض مفسرینِ کرام رحمہم اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ جَبرِیہ فرقے کا کہنا ہے :''جو یہ کہے کہ نیکی اور گناہ میرے اپنے فعل سے ہے وہ قدری ہے کیونکہ وہ تقدیرکامنکرہے۔'' جبکہ معتزلہ کا کہناہے :''جَبرِیہ فرقہ ہی قدری ہے کیونکہ اس فرقے کا کہنا ہے کہ اللہ عزوجل نے مجھ پر خیر وشر مقدر فرمایا ہے، تو چونکہ یہ تقدیر کو ثابت کرتا ہے لہٰذا یہ قدری ہے۔'' جبکہ دونوں فریق اس بات پر متفق ہیں :''جوسُنِّی اس بات کا قائل ہو کہ افعال اللہ عزوجل کی مخلوق ہیں جبکہ کسب بندے کی جانب سے ہوتاہے وہ قدری نہیں۔''
        (سنن ابن ماجۃ،کتاب السنۃ،باب من کان مفتاحاللخیر،الحدیث: ۲۳۸، ص ۲۴۹۲)
    اگر یہ بات درست ہو تو اس میں جہنم کی طرف جاتے ہوئے معتزلہ کے عَلمبردار علامہ زمخشری کا بھی رد ہے کہ جس نے اپنے گمان میں بہت سے مقامات پر کہا ہے :''قَد ْرِیَہ ہی اہلسنت ہیں۔'' حالانکہ یہ اس کی کذب بیانی اور اللہ عزوجل وسیِّدُ المبلِّغین، رَحْمَۃٌلِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر اور ان کے صحابہ وتابعین رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین پر بہتان ہے، اور اسے اس بہتان پر اس کے خبیث عقیدے اور عقل کی خرابی نے ہی ابھارا ہے، لہٰذا یہ اس بات کا حقدار ہے کہ اس پر یہ آیاتِ مبارکہ پڑھی جائیں:
(1) وَدُّوۡا لَوْ تَکْفُرُوۡنَ کَمَا کَفَرُوۡا فَتَکُوۡنُوۡنَ سَوَآءً
ترجمۂ کنز الایمان:وہ تویہ چاہتے ہیں کہ کہیں تم بھی کافرہو جاؤ جیسے وہ کافرہوئے توتم سب ایک سے ہوجاؤ۔(پ5،النسآء:89)
(2) وَدَّ کَثِیۡرٌ مِّنْ اَہۡلِ الْکِتٰبِ لَوْ یَرُدُّوۡنَکُمۡ مِّنۡۢ بَعْدِ اِیۡمَانِکُمْ کُفَّارًا ۚۖ حَسَدًا مِّنْ عِنۡدِ اَنۡفُسِہِمۡ
ترجمۂ کنز الایمان:بہت کتابیوں نے چاہا کا ش تمہیں ایمان کے بعد کفرکی طرف پھیردیں اپنے دلوں کی جلن سے۔(پ1، البقرۃ:109)
Flag Counter