Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
329 - 857
 (14)۔۔۔۔۔۔دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل نہ تو کسی بدعتی کا روزہ، حج، عمرہ اور جہاد قبول کرتاہے اور نہ اس کی کوئی فرض یانفل عبادت قبول فرماتاہے بدعتی اسلام سے اس طرح نکل جاتاہے جیسے آٹے سے بال نکلتاہے۔''
    (المرجع السابق،الحدیث:۴۹)
 (15)۔۔۔۔۔۔سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بے شک ميں تمہارے درمیان ایسی روشن شریعت چھوڑ کر جا رہا ہوں کہ جس کی راتیں دن کی طرح روشن ہیں، اس سے وہی بھٹکے گا جو ہلاکت میں مبتلا ہو گا۔''
 (السنۃلابن ابی عاصم،باب ذکرقول النبی علیہ السلام ترکتکم علی مثل البیضاء،الحدیث: ۴۸،ص۱۸)
 (16)۔۔۔۔۔۔شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارباِذنِ پروردْگارعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''ہر عمل کا جوش ہوتا ہے اور ہر جوش کی ایک اِنتہاء ہوتی ہے، تو جس کی اِنتہا میری سنت کی طرف ہو گی وہ ہدایت یافتہ ہو گا، اور جس کی اِنتہا دوسری جانب ہو گی تو وہ ہلاک ہو گا۔''
(المسندللامام احمد بن حنبل،مسند عبداللہ بن عمروبن عاص، الحدیث: ۶۹۷۶،ج۲،ص۶۶۱بتغیرٍقلیلٍ )
 (17)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''میں اپنی اُمت پر تین چیزوں سے ڈرتا ہوں: (۱)عالم کے پھسلنے سے، (۲)نفسانی خواہش کی پیروی سے اور (۳)ظالم بادشاہ سے۔''
 (المعجم الکبیر،الحدیث: ۱۴،ج ۱۷،ص۱۷)
 (18)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک قصہ گوکے ہاں تشریف لائے اور اسے (سرزنش کرتے ہوئے) ارشاد فرمایا: ''تو نے گمراہی والی بدعت ایجاد کر لی ہے، کیا تو حضور نبئ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اوران کے صحابہ کرام علیہم الرضوان سے زیادہ ہدایت یافتہ ہے؟'' یہ سن کر لوگ وہاں سے منتشر ہو گئے اور اس قصہ گوکے پاس کوئی شخص باقی نہ بچا۔
 (المعجم الکبیر،الحدیث:۸۶۳۷،ج۹،ص۲۸،۱۲۷،بتغیرٍقلیلٍ)
    یہ روایت اس بات پر محمول ہے کہ وہ قصہ گو شخص اپنے قصوں میں ایسی باتیں سناتا تھا جو جھوٹی اور مَن گھڑت روایات پر مبنی ہوتی تھیں، کیونکہ وہ قصے جن میں اللہ عزوجل ، اس کی آیات اورنشانیوں کا تذکرہ ہو، نیز وہ اللہ عزوجل کے شايان شان اس کی پہچان کا باعث بنیں یا پھر عوام الناس کی تعلیم ان سے مقصود ہو تو وہ ناجائز نہیں بلکہ ایک افضل عبادت کا درجہ رکھتے ہیں۔
Flag Counter