Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
326 - 857
تو  گناہ بھی بڑا ہو جائے گا۔''

    سیدناامام ذہبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ارشاد فرماتے ہیں یہ حدیث،''جس نے گمراہی کی دعوت دی یا برا طریقہ رائج کیا '' بھی اسی کی تائید کرتی ہے۔ اور اس میں ہماری بیان کردہ تفصیل کی تصریح موجود ہے۔
کبیرہ نمبر51 :             سنّت چھوڑدینا
(1)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''ایک فرض نماز اپنے بعد والی فرض نماز کے درمیان کے گناہوں کے لئے، ایک جمعہ اگلے جمعہ تک اور ایک (ماہ)رمضان اگلے (ماہ)رمضان تک کے گناہوں کا کفارہ ہے۔'' پھر اس کے بعد ارشاد فرمایا :''مگر یہ ا عمال تین گناہوں کو نہیں مٹاتے، وہ گناہ یہ ہیں: (۱)اللہ عزوجل کا شریک ٹھہرانا(۲)عہد توڑ دینااور (۳)سنت چھوڑنا۔'' ہم نے عرض کی :''یا رسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم! شرک کو تو ہم نے جان لیا، عہد توڑنے اور سنت چھوڑنے سے کیا مراد ہے؟' ' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :'' عہد توڑنے سے مراد ہے کہ تم دائیں ہاتھ سے کسی کی بیعت کرو پھر اس کی مخالفت کر کے اپنی تلوار سے اسے قتل کر دو اور سنت چھوڑنے سے مراد جماعت سے نکلنا ہے۔''
(المستدرک،کتاب العلم، باب الصلوۃ المکتوبۃ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۴۲۰،ج۱،ص۳۲۳)
    امام حاکم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ارشاد فرماتے ہیں :''یہ حدیثِ مبارکہ امام مسلم کی شرائط کے مطابق صحیح ہے اگرچہ شیخین نے اس کو روایت نہیں کیا اور ابوداؤد اوراحمد کی یہ روایت بھی اس کی تائید کرتی ہے کہ،

(2)۔۔۔۔۔۔نبی کریم ،رء وف رحیم صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''جس نے ایک بالشت بھر جماعت کو چھوڑا بے شک اس نے اسلام کا پٹہ اپنی گردن سے اُتار دیا۔''
(سنن ابی داؤد، کتاب السنۃ ، باب فی الخوارج، الحدیث: ۴۷۵۸،ص۱۵۷۳)
(...بقیہ حاشیہ) ان کی آنکھوں پر پر دہ ڈال دیاتو اللہ عزوجل کے سواکون ہے جوان کو ہدایت دے اور(افسوس)کیسے ان بے دینوں نے اللہ عزوجل کی حدود سے تجاوز کیا اوربدعتوں میں اضافہ کیا اور شریعت و حقیقت کی دیوار میں سوراخ کردیا۔ اوریہ سمجھ بیٹھے کہ ہم اپنے رب(عزوجل) کی طرف سے ہدایت پر ہیں جبکہ وہ ایسے نہیں ہیں بلکہ وہ توشدید گمراہی وگھٹیاعادات سے متصف ہیں اورانتہائی سخت سزاوخسارے کے مستحق ہیں اورانہوں نے جھوٹ و بہتان کی اِنتہاکردی ، اللہ عزوجل ان کے پیروکاروں کوذلیل ورسواکرے اور ان جیسوں کے وجودسے زمین کوپاک کرے ۔''(آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم)        

(فتاوٰی الحدیثیہ ،ص ا۲۷)
Flag Counter