آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا نام نامی اسم گرامی احمد بن محمدبن محمد بن علی بن حجر الھيتمی السعدی الانصاری الشافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی ہے،قبيلہ سعدکی نسبت سے سعدی کہلاتے ہيں،آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی کنيت ابوالعباس اورشيخ الاسلام اور شہاب الدین کے لقب سے ملقب ہيں،اپنے زمانے کے عظیم صوفی،محدِّث اورفَقيہ ہیں۔
ولادت باسعادت :
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ولادت ماہِ رجب المرجب ۹۰۹ ہجری مغربی مصرمیں ابوالھيتم نامی محلہ ميں ہوئی،اسی نسبت سے آپ کو ہیتمی کہا جاتاہے۔بچپن ميں ہی باپ کا سايہ سر سے اُٹھ گیا پس آپ کی کفالت کی ذمہ داری امام شمس الدين بن ابی الحمائل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اورامام شمس الدین الشناوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے لےلی۔
تعلیم :
اِمام شمس الدین الشناوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کولے کر محلہ ابوالھیتم سے احمدالبدوی نامی مقام کی طرف منتقل ہو گئے،جہاں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ابتدائی علوم حاصل کئے اور بچپن ميں ہی حفظِ قرآن کی دولت سے مالا مال ہوگئے ۹۲۴ہجری ميں وہ آپ کوجامع الازھرلے گئے وہاں آپ نے مصر کے نامورعلماء سے علمی فيض حاصل کيا،آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خلوص دل سے علم حاصل کیااور کثيرعلوم ميں مہارتِ تامہ حاصل کی مثلاًتفسیر،حدیث، علم ِکلام،فقہ، فرائض، حساب،نحو،صرف، معانی،بیان، منطق اور تصوف وغيرہ۔
اساتذہ کرام :
جن نابغۂ روزگار ہستيوں سے آپ نے علمی استفادہ کےاان کے نام درج ذیل ہیں : (۱)شيخ الاسلام قاضی زکريا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (۲)شیخ عبدالحق سنباطی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (۳)شیخ شمس مشہدی علیہ رحمۃ اللہ القوی(۴)شیخ شمس سمہودی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (۵)شیخ الامین غمری تلمیذابن حجرعسقلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (۶)شیخ شہاب رملی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (۷)شیخ ابوالحسن بِکْرِی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (۸)شیخ شمس لقانی ضيروطی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (۹)شیخ شہاب بن نجارحنبلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (۱۰)شیخ رئيس