Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
231 - 857
پہنے تکبر کرتے ہوئے نکلا تو اللہ عزوجل نے زمین کو (اسے پکڑنے کا)حکم دیا تو اس نے اسے پکڑلیا، اب وہ قیامت تک اس میں دھنستا ہی رہے گا۔''
        (جامع الترمذی،ابواب الزھد،باب ماجاء فی شدۃ ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۲۴۹۱،ص۱۹۰۲)
(10)۔۔۔۔۔۔صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ مغفرت نشان ہے :''جس کے دل میں رائی کے دانے جتنا بھی ایمان ہوگا وہ جہنم میں داخل نہ ہوگا اور جس کے دل میں رائی کے دانے جتنا تکبر ہو گا وہ جنت میں داخل نہ ہو گا۔''
        (صحیح مسلم، کتاب الایمان،باب تحریم الکبروبیانہ،الحدیث:۲۶۶،ص۶۹۴)
(11)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''آدمی تکبر کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اسے جبار ین میں لکھ دیا جاتاہے پھر اسے بھی وہی مصیبت پہنچتی ہے جو دوسرے جبارین کو پہنچی تھی۔''
(جامع الترمذی،ابواب البر والصلۃ، باب ماجاء فی الکبر،الحدیث:۲۰۰۰،ص۱۸۵۲،بدون''یتکبر'')
(12)۔۔۔۔۔۔دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''قیامت کے دن متکبرین کو انسانی شکلوں میں چیونٹیوں کی مانند ا ٹھایا جائے گا، ہرجانب سے ان پر ذلت طاری ہو گی، انہیں جہنم کے ''بُولَس'' نامی قید خانے کی طرف ہانکا جائے گا اور بہت بڑی آگ انہیں اپنی لپیٹ میں لیکر ان پر غالب آ جائے گی، انہیں ''طِیْنَۃُ الْخَبَّالِ'' یعنی جہنمیوں کی پیپ پلائی جائے گی۔''
 (جامع الترمذی، ابواب صفۃ القیامۃ، باب ماجاء فی شدۃ ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۲۴۹۲،ص۱۹۰۲)
(13)۔۔۔۔۔۔سرکارِ والا تَبار، بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''متکبرین کو قیامت کے دن چیونٹیاں بنا کر انسانی شکلوں میں اٹھا یاجائے گا کہ ہر چھوٹی سے چھوٹی چیزان پر غالب آجائے گی پھر انہیں جہنم کے ایک قید خانے کی طرف ہانکا جائے گا جسے' 'بُوْلَس'' کہا جاتا ہے، وہاں آگوں کی آگ انہیں اپنی لپیٹ میں لے لے گی، انہیں ''طِیْنَۃُ الْخَبَّالِ'' یعنی جہنمیوں کی پیپ پلائی جائے گی۔''
(المسندللامام احمد بن حنبل، مسند عبداللہ بن عمرو، الحدیث: ۶۶۸۹،ج۲، ص۵۹۶،بتغیرٍ قلیلٍ)
(14)۔۔۔۔۔۔شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارباِذنِ پروردگارعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''ظالم اور متکبر لوگ قیامت کے دن چیونٹیوں کی صورت میں اٹھائے جائیں گے، لوگ انہیں اللہ عزوجل کے معاملے کو ہلکا جاننے کی وجہ سے اپنے قدموں تلے روندتے ہوں گے۔''
       (تخریج احادیث الاحیاء، باب ۳۴۴۱،ج۶،ص۴۲)
(15)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ اللہ عزوجل ارشاد فرماتاہے :''کبریائی میری رِداء ہے، لہٰذا جومیری رداء کے معاملے میں مجھ سے جھگڑے گا میں اسے پاش پاش کردوں گا ۔ ''
(المستدرک ،کتاب الایمان، باب اھل الجنۃ المغلوبون۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۲۱۰،ج۱،ص۲۳۵)
(16)۔۔۔۔۔۔نبی کریم ،رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ اللہ عزوجل ارشاد فرماتاہے :''کبریائی میری
Flag Counter