Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
226 - 857
(161)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''برکت ہمارے اکابر( کی پیروی) میں ہے اورجو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اورہمارے بڑوں کی عزت نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔''
( المعجم الکبیر،الحدیث، الحدیث:۷۸۹۵،ج۸،ص۲۲۷)
(162)۔۔۔۔۔۔ بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہاکا فرمانِ عالیشان ہے :''جس بندے کے دل میں اللہ عزوجل نے انسانوں کے لئے رحم نہیں رکھا وہ ذلیل وخوار ہوا۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال ، الحدیث: ۵۹۶۵،ج۳، ص۶۸)
(163)۔۔۔۔۔۔خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''رحمن تبارک وتعالیٰ اپنے رحمدل بندوں پر ہی رحم فرماتا ہے، لہٰذا اہلِ زمین پر رحم کیا کرو آسمان کا مالک تم پر رحم فرمائے گا۔''
(جامع الترمذی، ابواب البروالصلۃ ، باب ماجاء فی رحمۃ الناس، الحدیث:۱۹۲۴،ص۱۸۴۶)
(164)......ایک روایت میں یہ اضافہ ہے :''رحم ، اللہ عزوجل کے نام رحمن سے مشتق (یعنی بنا) ہے لہٰذا جو اس سے تعلق جوڑے گااللہ عزوجل اس سے تعلق جوڑے گا اور جو اس سے تعلق تو ڑلے گا اللہ عزوجل اس سے تعلق توڑلے گا۔''
     (المرجع السابق)
(165)۔۔۔۔۔۔شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو رحم نہیں کرتا اس پر بھی رحم نہیں کیا جاتا۔''
   (صحیح البخاری،کتاب الادب،باب رحمۃ الناس والبھائم، الحدیث:۶۰۱۳،ص۵۰۹)
(166)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''رحم دلی صرف بدبخت ہی سے دور کی جاتی ہے۔''
     (سنن ابی داؤد،کتاب الادب، باب الرحمۃ،الحدیث:۴۹۴۲،ص۱۵۸۵)
(167)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''رحم کیا کرو تم پر رحم کیا جائے گا اور معاف کرنااختيار کروتمہیں بھی معاف کیا جائے گا۔''
(المسند للامام احمد ، مسند عبداللہ بن عمروبن العاص، الحدیث:۷۰۶۲،ج۲،ص۶۸۲)بدون''الذین۔۔۔۔۔۔الٰی۔۔۔۔۔۔بہ'')
(168)۔۔۔۔۔۔مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''ہلاکت وبربادی ہے ان کے لئے جو نیکی کی بات سن کراسے جھٹلا دیتے ہیں اور اس پر عمل نہیں کرتے، اور ہلاکت وبربادی ہے ان کے لئے جو جان بوجھ کرگناہوں پر ڈٹے رہتے ہيں۔''
          (المرجع السابق)
(169)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔''
(صحیح مسلم، کتاب البروالصلۃ،باب بشارۃ من سترہ اللہ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۶۵۹۵،ص۱۱۳۰)
Flag Counter