Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
218 - 857
گناہ کی مذمت میں کئی ایک روایات بیان کی جاچکی ہیں، حسد تو حقیقتاً ہوتا ہی دل میں ہے تو پھر کیسے کسی کے لئے یہ جائز ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کی برائی بھی چاہے جبکہ اس کا دل اپنے بھائی کی اس مصیبت کو ناپسند بھی کرتا ہو؟
وَالْکٰظِمِیۡنَ الْغَیۡظَ وَالْعَافِیۡنَ عَنِ النَّاسِ ؕ وَاللہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیۡنَ ﴿134﴾
ترجمۂ کنز الایمان:اور غصہ پینے والے اور لوگوں سے در گذر کرنے والے اور نیک لوگ اللہ کے محبو ب ہیں۔(پ4، آل عمران:134)
(2) خُذِ الْعَفْوَ وَاۡمُرْ بِالْعُرْفِ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْجٰہِلِیۡنَ ﴿199﴾
ترجمۂ کنز الایمان:اے محبو ب معا ف کرنا اختیار کرو اور بھلائی کاحکم دو اور جاہلوں سے منہ پھیر لو۔(پ9، الاعراف:199)
(3) وَلَا تَسْتَوِی الْحَسَنَۃُ وَلَا السَّیِّئَۃُ ؕ اِدْفَعْ بِالَّتِیۡ ہِیَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّذِیۡ بَیۡنَکَ وَبَیۡنَہٗ عَدَاوَۃٌ کَاَنَّہٗ وَلِیٌّ حَمِیۡمٌ ﴿34﴾وَمَا یُلَقّٰىہَاۤ اِلَّا الَّذِیۡنَ صَبَرُوۡا ۚ وَمَا یُلَقّٰىہَاۤ اِلَّا ذُوۡ حَظٍّ عَظِیۡمٍ ﴿35﴾
ترجمۂ کنز الایمان:اور نیکی اور بدی برابر نہ ہوجائیں گی اے سننے والے برائی کو بھلائی سے ٹال جبھی وہ کہ تجھ میں اور اس میں دشمنی تھی ایسا ہوجائے گا جیسا کہ گہرا دوست اور یہ دولت نہیں ملتی مگرصابروں کو اور اسے نہیں پاتا مگر بڑے نصیب والا۔(پ24،حٰم ۤ السجدۃ:34۔35)
(4)وَلَمَنۡ صَبَرَ وَ غَفَرَ اِنَّ ذٰلِکَ لَمِنْ عَزْمِ الْاُمُوۡرِ ﴿٪43﴾
ترجمۂ کنز الایمان:اور بے شک جس نے صبر کیا اور بخش دیا تو یہ ضرو رہمت کے کام ہیں۔(پ25، الشوری:43)
(5) فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِیۡلَ ﴿85﴾
ترجمۂ کنز الایمان:تو تم اچھی طرح در گزر کرو۔(پ14، الحجر:85)
(6)  وَلْیَعْفُوۡا وَلْیَصْفَحُوۡا ؕ اَلَا تُحِبُّوۡنَ اَنۡ یَّغْفِرَ اللہُ لَکُمْ
ترجمۂ کنز الایمان:اور چاہے کہ معا ف کریں اور در گزرکریں کیاتم اسے دو ست نہیں رکھتے کہ اللہ تمہاری بخشش کرے۔(پ18، النور:22)
غصہ پینے اور عفوودرگزر کے فضائل
(۱)اللہ عزوجل کا فرمانِ عالیشان ہے:
Flag Counter